ایوانکا ٹرمپ کا ورلڈ بینک کی نوکری ’ٹھکرانا‘ اور چند دیگر تنازعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جب ان کے والد نے انھیں ورلڈ بینک کی سربراہی کی دعوت دی تو انھوں نے اس آفر کو مسترد کر دیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
گذشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے جریدے ’دی اٹلانٹک‘ کو بتایا کہ انھوں نے ایوانکا سے بینک کی سب سے سینئر ترین پوزیشن سنبھالنے کی پیشکش کی تھی ’کیونکہ وہ حساب کتاب کے معاملے میں بہت اچھی ہیں۔‘
ایوانکا نے اب بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ کے پوچھنے پر ان کا جواب تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں مشیر کے طور پر ’اپنے کام سے خوش‘ ہیں۔
بعد ازاں ورلڈ بینک کے نئے صدر، معیشت دان ڈیوڈ ملپاس کو منتخب کرنے میں ایونکا کا کردار شامل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے!
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ایک طویل عرصے سے امریکہ غیر رسمی طور پر ورلڈ بینک کے رہنما کو منتخب کرنے کا حق رکھتا ہے۔
آیوری کوسٹ کے دورے کے دوران خبر رساں نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے ملازمت سے متعلق ان سے ’سوال کے طور پر‘ پوچھا، لیکن انھوں نے انکار کر دیا۔
ایوانکا کا مزید کہنا تھا کہ ملپاس اچھی طریقے سے ملازمت سر انجام دیں گے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
ایک سوال پر کہ کیا صدر نے انھیں کسی اور اہم ملازمت کی پیشکش کی ہے، ان کا کہنا تھا وہ اس بارے میں معلومات ’صرف اپنے اور صدر ٹرمپ کے درمیان‘ ہی رکھیں گی۔
گذشتہ ہفتے دئیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی بیٹی کے لیے مختلف عہدوں کا سوچا تھا جن میں اقوامِ متحدہ میں امریکا کی سفیر کے طور پر بھی ان کی تعیناتی شامل تھی کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ وہ ’فطری طور پر سفیر‘ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انھیں اس عہدے کے لیے ایوانکا کو تعینات کرنے کے خدشات سے آگاہ کیا گیا، کیونکہ ’وہ کہتے یہ اقربا پروری ہے، جبکہ اس کا اقربا پروری سے کوئی تعلق نہیں۔‘
ایوانکا آج کل وومین گلوبل ڈویلپمنٹ اور پراسپیرٹی (ڈبلیو۔جی ڈی پی) کے فروغ کے لیے افریقی ممالک کے دورے پر ہیں۔ یہ امریکی حکومت کی جانب سے دفاتر میں خواتین کی شرکت کو بڑھاوا دینے کا ایک منصبوبہ ہے۔
بدھ کے روز انھوں نے آبیجان میں فرسٹ وومین آنٹرپرینئور فائنیس اینیشیٹو (وی فائی) میں شرکت کی ہے۔ اور اس سے پہلے انھوں نے ایدزوپ کے نزدیک ایک کوکاؤ فارم کا دورہ بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ ا نھوں نے ایتھوپین دارالحکومت آدیس آبابا میں خواتین کی چلائی جانے والی ایک فیکٹری کا دورہ بھی کیا ہے۔
فروری میں اس اقدام کی لانچ ایک ایسے وقت ہوئی جب صدر ٹرمپ نے غیر ملکی امداد کی کٹوتی اور صحت عامہ سے متعلق ایسے گروپوں کی امریکی امداد پر پابندی تجویز کی جو اسقاط حمل کی سہولت فراہم کرتے یا اسے فروغ دیتے ہیں۔
ایوانکا ٹرمپ سے جڑے چند دیگر تنازعات

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا ذریعہIvanka Trump/Twitter
۔












