آزادی کوڑے دان: گڑیاں

Doll image
مزید پڑھنے کے لیے نیچے جائیں یا
کوئی اور چیز منتخب کریں
News image

حال ہی میں مغربی ملکوں میں کھلونوں کی صنعت پر دباؤ ڈالنے کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے کہ وہ صرف ایک صنف پر مرکوز کھلونے تیار نہ کریں۔

ناقدین چاہتے ہیں کہ لڑکیوں کے لیے صرف گلابی رنگ کے کھلونے نہ بنائے جائیں۔ گڑیاں ایسے کھلونوں کی واضح مثال ہیں جو خاص طور پر بچیوں کو ذہن میں رکھ کر تیار کیے جاتے ہیں۔

صنفی مساوات کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ بچے بچپن میں جن کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہیں، بالغ ہو کر ان سے وابستہ توقعات پر اس کا گہرا اثر پڑتا ہے۔

اس فہرست میں سے ایک چیز کا انتخاب کریں اور جانیں کہ اسے کیسے جبر کی علامت سمجھا جا سکتا ہے

ان کا کہنا ہے کہ اگر لڑکیوں کو صرف ایسے کھلونے ملیں جن سے انھیں گھریلو کام کرنے کی ترغیب ملے، یا صرف فیشن والی مصنوعات ملیں تو بڑی ہو کر انھیں خود کر سائنس دان، کاروباری یا رہنما کے کردار میں دیکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

کچھ کمپنیاں جان بوجھ کر اب ٹرانسجینڈر، معذور یا بھاری جسامت والی گڑیاں بنا رہی ہیں تاکہ لوگوں کے شناخت کے بارے میں نظریات اور رویے بدلے جا سکیں۔