کوڑے دان میں پھینکنے کی آزادی: لپ سٹک

Lipstick image
مزید پڑھنے کے لیے نیچے جائیں یا
کوئی اور چیز منتخب کریں
News image

ایک حالیہ امریکی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ وہ خواتین جو زیادہ میک اپ کرتی ہیں انھیں کم میک اپ کرنے والی خواتین کے مقابلے پر زیادہ تنخواہ ملتی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ کاسمیٹکس انڈسٹری، جس کی کل مالیت 500ارب ڈالر سالانہ ہے، غیر حقیقی توقعات پیدا کرتی ہے۔

بعض ایشائی ملکوں میں اس میں رنگت گوری کرنے والی مصنوعات بھی شامل ہیں۔

کئی مقامات پر مظاہرین نے اشتہاری مہموں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اشتہاروں میں دکھائی جانے والی ماڈلز کی تصاویر بےتحاشا ایڈٹ کی جاتی ہیں اور جو خواتین اصل زندگی میں ان سے موازنہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، انھیں مایوسی ہوتی ہے۔

اس فہرست میں سے ایک چیز کا انتخاب کریں اور جانیں کہ اسے کیسے جبر کی علامت سمجھا جا سکتا ہے

امریکہ میں جب خواتین کو ووٹ کا حق ملا تو انھوں نے لپ سٹک لگانا شروع کر دی۔ اس کا مقصد وہ توقع ختم کرنا تھا کہ عورتوں کو شرمیلا ہونا چاہیے۔ تاہم اب عورتیں بغیر میک اپ کے سیلفیاں پوسٹ کرتی ہیں جس کا مقصد یہ دکھانا ہوتا ہے کہ وہ سماجی توقعات کی پروا نہیں کرتیں۔