لندن: ٹیوب ٹرین میں دھماکے کے شبہے میں ایک اور شخص گرفتار

،تصویر کا ذریعہGetty Images
لندن میں جمعے کو پارسنز گرین سٹیشن پر ٹیوب ٹرین میں ہونے والے دھماکے کے شبہے میں پولیس نے ایک اور شخص کو حراست میں لیا ہے۔
حکام نے 21 سالہ شخص کو لندن کے مغربی علاقے ہاؤنسلو سے ہفتے کی شب گرفتار کیا ہے۔
اس سے قبل ایک 18 سالہ نوجوان کو اسی واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں حراست میں لیا جا چکا ہے۔
سیکریٹری برائے امور داخلہ امبر رڈ نے بی بی سی کو بتایا کہ دوسری گرفتاری سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تخریب کاری کا واقعے میں صرف ’ایک شخص‘ ملوث نہیں تھا۔ لیکن انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ابھی تک ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں جن سے یہ ظاہر ہو کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ اس میں ملوث ہے۔
جمعے کو ہونے والے واقعے میں 30 افراد زخمی ہوئے تھے۔
گرفتار ہونے والا پہلا نوجوان ڈوور کے علاقے سے اتوار کی صبح حراست میں لیا گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی











