کتاب جو 43 سال بعد ملی

،تصویر کا ذریعہMaureen Drever
سکاٹ لینڈ کی اورکنی لائبریری میں ایک کتاب اپنی واپسی کی مقررہ تاریخ سے تینتالیس برس بعد واپس کی گئی ہے۔
یہ کتاب مقامی شاعر اور مصنف ایڈون موئر کی سوانح عمری ہے جسے پی ایچ بٹلر نے تحریر کیا ہے۔ اس کتاب کو 24 اکتوبر 1973 کو واپس کیا جانا تھا۔ تاہم اسے 43 برس بعد اب واپس کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ایک خالی گھر کی صفائی کے دوران ملی۔ صفائی کے عملے کے ایک رکن نے اسے اورکنی لائبریری میں واپس جمع کروا دیا۔
اورکنی لائبریری کے مینیجر گیری آموس نے بی بی سی کو بتایا کہ جس شخص نے اسے لوٹایا ہے وہ بہت ہی خوش تھا۔ اس کتاب کی تاخیر سے واپسی پر کوئی جرمانہ نہیں کیا گیا کیونکہ یہ بہت طویل عرصہ ہے۔ ایسے واقعات وقتاً فوقتاً ہوتے رہتے ہیں۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کتاب کو سٹاک میں واپس رکھنے سے پہلے اس کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا ذریعہOrkney Library




