دنیا بھر میں سال نو کی آمد پر جشن اور آتش بازی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے جشن منائے جارہے ہیں۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے لے کر شمالی کوریا میں پیانگ یانگ اور روس کے دارالحکومت ماسکو میں سنہ 2016 کو الوداع کہنے کے لیے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
سنہ 2016 میں فرانس کے شہر نیس اور جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ٹرک حملوں میں کے بعد سال نو کے موقع پر متعدد شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAP
لندن سمیت کئی شہروں ہزاروں کی تعداد میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
لندن، پیرس اور نیویارک میں کنکریٹ اور کنٹینروں کی مدد سے مرکزی علاقوں کو بلاک کیا گیا جہاں سال نو کے جشن کے لیے عوامی اجتماع منعقد کیے گئے۔
ترکی کے سرکاری خبررساں ادارے انادولو کے مطابق استنبول شہر میں 17000 پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جن میں کچھ نے سانتا کلاز کا روپ بھی دھار رکھا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی سنہ 2017 کو خوش آمدید کہنے کے لیے خصوصی تقریبات کا اتنظام کیا گیا ہے جبکہ دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ پر آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہAP
بحرالکاہل کے جزائر سموا، ٹونگا اور کریبٹی سب سے پہلے سنہ 2017 میں داخل ہوئے تھے اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سال نو کا جشن منایا گیا۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی سڈنی ہابر کے مقام پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور سال 2016 میں انتقال کرنے والے گلوکاروں پرنس اور ڈیوڈ بووی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
سال نو سے پہلے اسرائیل کی جانب سے انڈیا کا سفر کرنے والے شہریوں کو دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پرہجوم مقامات پر جانے کے خلاف تنبیہ کی گئی ہے۔
ادھر امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر نئے سال پر 'اپنے دشمنوں' کو بھی مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA







