کیلیفورنیا میں بس حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک

امریکہ، حادثہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنحکام نے کہا ہے کہ ڈرائیور کی ہلاکت کے باعث حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنا شاید ممکن نہ ہو

امریکہ میں ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں ایک ٹوور بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق زیادہ تر مسافروں کا تعلق لاطینی امریکہ سے ہے۔

یہ حادثہ اتوار کی صبح سیاحتی مقام پالم سپرنگ کے قریب انٹرسٹیٹ 10 شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثے کی اصل وجہ جانے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

امدادی کارکنوں کو بس میں سوار افراد کی لاشوں کو نکالنے کے لیے سیڑیوں کا استعمال کرنا پڑا۔ زخمی ہونے والے افراد میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

امریکہ، حادثہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنبس آگے جاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرائی جس کے باعث اس کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا

دی لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق یہ گذشتہ کئی دہائیوں میں کیلیفورنیا میں ہونے والا سب سے مہلک حادثہ تھا۔ اخبار کے مطابق بس ہائی سپیڈ میں آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرائی جس کے باعث بس کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا۔

اخبار کے مطابق ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد وہ ہیں جو بس میں اگلی نشستوں پر بیٹھے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

حکام کے حوالے سے اخبار نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کرنے میں چند دن لگ سکتے ہیں کیونکہ ان میں سے بعض کے پاس شناختی کارڈز نہیں تھے یا پھر ہسپتال لے جاتے ہوئے ان کا سامان کھو گیا۔

امریکہ، حادثہ

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنامدادی کارکنوں کو بس میں سوار افراد کی لاشوں کو نکالنے کے لیے سیڑیوں کا استعمال کرنا پڑا

انھوں نے کہا ہے کہ ڈرائیور کی ہلاکت کے باعث حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنا شاید ممکن نہ ہو۔

لاس اینجلس کی ایک چھوٹی مقامی کمپنی کیلیوفورنیا اور لاس ویگس کے کسینوز تک لانے لے جانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس بس کا ڈرائیور بھی ٹوور کمپنی کے مالکان میں سے ایک تھا۔