لاہور:پاکستانی اوپنرز کا عمدہ آغاز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا اور پاکستان کے مابین قذافی سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر ایک سو دس رنز بنا لیے ہیں۔ جب کھیل ختم ہوا تو اوپنر خرم منظور انسٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔ پاکستان کے دوسرے اوپنر سلمان بٹ کھیل کے اختتامی لمحات میں سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے کی تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔انہوں نے 48 رنز بنائے۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں چھ سو چھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکن اننگز کی خاص بات سماراویرا کی ڈبل سنچری اور دلشان اور سنگاکارا کی سنچریاں تھی۔ سماراوایرا نے دو سو اکتالیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یہ ان کی ٹیسٹ میچوں میں لگاتار دوسری ڈبل سنچری ہے۔ اس سے قبل سماراویرا نے کراچی ٹیسٹ میں دو سو اکتیس رنز بنائے تھے۔ دوسرے دن سری لنکا نے تین سو سترہ رن چار وکٹ کے سکور پر پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو پہلے سیشن میں پاکستانی بالر کوئی بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے اور کھانے کے وقفے تک سری لنکن سکور چار سو باون تک پہنچ گیا۔ دوسرے دن پاکستان کو پہلی اور مجموعی طور پر پانچویں کامیابی ڈبل سنچری بنانے والے سماراویرا کی وکٹ کی صورت میں ملی جو پانچ سو چار کے مجموعی سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد تلکارتنے دلشان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا اور وقفے وقفے سے سری لنکن وکٹیں گرتی رہیں۔ دلشان نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور ایک سو پینتالیس رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ چائے کے وقفے کے بعد سری لنکا کے باقی تین کھلاڑیوں نے مجموعی سکور میں انسٹھ رنز کا اضافہ کیا اور یوں تمام ٹیم 606 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مرلی دھرن تھے جنہیں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بالر محمد طلحہ نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی طرف سے سب سے کامیاب بالر عمر گل رہے جنہوں نے سنتیس اوورز میں ایک سو پینتیس رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ یاسر عرفات اور محمد طلحہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ | اسی بارے میں ہماری ٹیم ناتجربہ کار ہے: یونس28 February, 2009 | کھیل انتخاب کراچی کی وکٹ سے ناخوش22 February, 2009 | کھیل لارا کا ریکارڈ محفوظ، یونس آؤٹ24 February, 2009 | کھیل لاہور ٹیسٹ کے لئے بیس کھلاڑی25 February, 2009 | کھیل پہلا ٹیسٹ ڈرا25 February, 2009 | کھیل سری لنکا54 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ25 February, 2009 | کھیل پاکستان،ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی20 February, 2009 | کھیل پیٹرنز الیون نے میچ جیت لیا18 February, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||