پیٹرنز الیون نے میچ جیت لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیٹرنز الیون نے سری لنکا کے خلاف دو روزہ وارم اپ میچ ایک سو بارہ رنز سے جیت لیا۔ نوے اوورز پر مشتمل اس میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پیٹرنز الیون نے چار وکٹوں پر395 رنز بنائے تھے جس میں احمد شہزاد اور اظہر علی کی سنچریاں شامل تھیں۔ جواب میں سری لنکن ٹیم نوے اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر283 رنز اسکور کرسکی۔ سری لنکا کی طرف سے کمار سنگاکارا نے گیندوں پر دس چوکوں کی مدد سے100 رنز بنائے۔ اوپنرز ملنتھا ورنا پورا اور پراناتیوانا ناکام رہے۔ ورنا پورا بغیر کوئی رن بنائے فہد مسعود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔پراناتیوانا پانچ رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ کپتان مہیلا جے وردھنے ایک رن کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے۔انہیں یاسر شاہ نے سعید بن ناصر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔تھلن سماراویرا نے45 رنز اسکور کئے۔وکٹ کیپر پرسنا جے وردھنے46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دو روزہ میچ کے دوران تماشائیوں سے خالی ڈیفنس سٹیڈیم پولیس کی سخت سکیورٹی کے حصار میں رہا۔ سری لنکا کی ٹیم اب اکیس فروری سے پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلے گی۔ | اسی بارے میں سری لنکا کے خلاف ٹیم میں تبدیلیاں29 January, 2009 | کھیل سری لنکا کے خلاف پریکٹس میچ ٹیم 08 February, 2009 | کھیل سری لنکا کے خلاف ٹیم کا اعلان10 February, 2009 | کھیل کپتانی فتح پر ختم کرنے کا عزم 15 February, 2009 | کھیل لاہور:پاکستان کی بدترین شکست24 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||