انتخاب کراچی کی وکٹ سے ناخوش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ انتخاب عالم نے کراچی ٹیسٹ کی وکٹ پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری چیف کیوریٹر آغا زاہد پر عائد کر دی ہے۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انتخاب عالم نے کہا کہ وکٹ کی تیاری کی ذمہ داری کیوریٹر پر عائد ہوتی ہے ۔ ’ہم نے انہیں بتا دیا تھا کہ کس طرح کی وکٹ چاہیئے۔ ہم نے اس طرح کی وکٹ بنانے کے لئے قطعاً نہیں کہا تھا جو اس وقت ہے۔‘ انتخاب عالم نے کہا کہ وکٹ ایسی ہونی چاہیئے تھی جس پر باؤنس اورگھاس ہوتی کیونکہ وہ اس ٹیسٹ میں اپنے تیز بولرز پر بھروسہ کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں سات وکٹوں پر چھ سو چوالیس رنز کا بھاری اسکور بنا ڈالا ہے۔ انتخاب عالم نے کہا کہ وہ اس وکٹ سے خوش نہیں ہیں، یہ ان کی توقعات کے بالکل برعکس وکٹ ہے۔ پاکستانی کوچ نے کہا کہ دنیا بھر میں گراؤنڈ کے وسط میں واقع وکٹ ٹیسٹ میچ کے لئے محفوظ رکھی جاتی ہے اور اس پر ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز نہیں ہوتے لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا اور اسپانسرز کے اصرار پر مرکزی وکٹ پر میچز رکھے جاتے ہیں۔ انتخاب عالم نے اعتراف کیا کہ پہلے دن ان کے بولرز خصوصاً دانش کنیریا نے اچھی بولنگ نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے اس کی وجہ یہ ہو کہ وہ چودہ ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے یونس خان کی جارحانہ فیلڈ پلیسنگ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ مثبت سوچ کے حامل کپتان ہیں۔ پاکستانی کوچ نے امید ظاہر کی کہ ان کے بیٹسمین اس مشکل صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرینگے۔ |
اسی بارے میں سری لنکا کی پوزیشن مضبوط21 February, 2009 | کھیل جے وردھنے کے آٹھ ہزار رنز مکمل21 February, 2009 | کھیل پاکستان،ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی20 February, 2009 | کھیل یوسف کی وزیر کھیل سے ملاقات18 February, 2009 | کھیل احمد شہزاد اور اظہر کی سنچریاں17 February, 2009 | کھیل اگلے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر: واس17 February, 2009 | کھیل پہلا ٹیسٹ، سکواڈ کا اعلان18 February, 2009 | کھیل پیٹرنز الیون نے میچ جیت لیا18 February, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||