BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 February, 2009, 20:19 GMT 01:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اگلے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر: واس

چمنڈا واس نے لمبے عرصے سے سری لنکن کرکٹ کی خدمت کی ہے
سری لنکا کے فاسٹ بولر چمنڈا واس نے2011ء کا ورلڈ کپ کھیل کر بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔

وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں واپسی کے سلسلے میں بھی پرامید ہیں۔

واس نے کراچی میں سری لنکا اور پیٹرنز الیون کے دو روزہ میچ کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ برصغیر میں ہونے والا ورلڈ کپ ان کا الوداعی ورلڈ کپ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں آپ کو ہر وقت چیلنجز کا سامنا رہتا ہے لیکن اس وقت جو بھی صورتحال ہے وہ اس پر خوش ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں ضرور جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ پینتیس سالہ واس نے ون ڈے انٹرنیشنل میں چار سو وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جو مرلی دھرن، وسیم اکرم اور وقار یونس کے بعد کسی بھی بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں لیکن سلیکٹرز نے انہیں گزشتہ سال اگست میں بھارت کے خلاف سیریز کےبعد سے ون ڈے ٹیم سے باہر کررکھا ہے۔

چمنڈا واس چار ورلڈ کپ مقابلوں میں سری لنکا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم میں اچھے نوجوان فاسٹ بولر آ رہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ سری لنکا میں فاسٹ بولنگ اکیڈمی بہت اچھا کام کررہی ہے۔فاسٹ بولنگ میں سری لنکا کا مستقبل روشن ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ ون ڈے نہ کھیلنے کے باوجود وہ ذہنی اور جسمانی طور پر اس ٹیسٹ سیریز کے لئے تیار ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروف رہے ہیں۔

واس نے کہا کہ پاکستان سری لنکا سیریز ہمیشہ سخت اور دلچسپ رہی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس بار بھی مقابلہ اچھا ہوگا۔

واس نے پاکستان کے خلاف سولہ ٹیسٹ کھیلے ہیں جن میں وہ چھیالیس وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

ایک سو نو ٹیسٹ میچوں میں واس کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد تین سو چون ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد