جے وردھنے کے آٹھ ہزار رنز مکمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مہیلا جے وردھنے نے پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن ٹیسٹ کرکٹ میں آٹھ ہزار رنز مکمل کرلیے۔ یہ سنگ میل عبور کرنے والے وہ سری لنکا کے پہلے اور دنیا کے بیسویں کرکٹر ہیں۔ یہ میچ شروع ہونے پر مہیلا جے وردھنے اپنے آٹھ ہزار رنز سے صرف 41 رنز کی دوری پر تھے۔ 37 کے اسکور پرانہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سہیل خان کی گیند پر چوکا لگاکر آٹھ ہزار رنز مکمل کیے۔ سری لنکن کپتان کا یہ ایک سو ایک واں ٹیسٹ ہے۔ مہیلا جے وردھنے سے قبل جن بیٹسمینوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے ان میں بھارت کے سچن تندولکر، راہول ڈراوڈ اور سنیل گاؤسکر، انگلینڈ کے الیک اسٹیورٹ، ڈیوڈگاور،گراہم گوچ اور جیف بائیکاٹ۔ پاکستان کے انضمام الحق اور جاوید میانداد۔ جنوبی افریقہ کے ژاک کیلس، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، سر ویوین رچرڈز، سرگیری سوبرز اور شیونرائن چندر پال اور آسٹریلیا کے ایلن بورڈر، رکی پونٹنگ، اسٹیو وا، مارک وا اور میتھیو ہیڈن شامل ہیں۔ بھارت کے سچن تندولکر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ12429 رنز اور سب سے زیادہ41 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ اکتیس سالہ مہیلا جے وردھنے نے اپنا پہلا ٹیسٹ اگست1997 میں بھارت کے خلاف کولمبو میں کھیلا تھا اور66 رنز اسکور کیے تھے یہ وہی ٹیسٹ ہیں جس میں سری لنکا نے ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور952 رنز بنایا تھا۔ جے وردھنے اپنے شاندار کریئر میں متعدد ریکارڈز بناچکے ہیں۔وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے سری لنکن ہیں۔ انہوں نے2006ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں374 رنز اسکور کئے تھے۔ اسی اننگز میں انہوں نے کمارسنگاکارا کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں624 رنز کا اضافہ کیا تھا جو ٹیسٹ کرکٹ ہی نہیں تمام فرسٹ کلاس کرکٹ میں کسی بھی وکٹ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان،ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی20 February, 2009 | کھیل یوسف کی وزیر کھیل سے ملاقات18 February, 2009 | کھیل احمد شہزاد اور اظہر کی سنچریاں17 February, 2009 | کھیل اگلے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر: واس17 February, 2009 | کھیل پہلا ٹیسٹ، سکواڈ کا اعلان18 February, 2009 | کھیل پیٹرنز الیون نے میچ جیت لیا18 February, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||