سری لنکا کی پوزیشن مضبوط | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکن ٹیم نے کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن 3 وکٹوں پر406 رنز بناکر پاکستانی بولنگ کو مکمل طور پر بے بس کردیا۔ کپتان مہیلا جے وردھنے اور تھلن سمارا ویرا نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ اس سے پہلے 2003ء کے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے445 رنز بنائے تھے۔ 1962ء کے اوول ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ نے406 رنز بنائے تھے۔ بیٹنگ کے لئے سازگار نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ پر پاکستانی بولرز تمام دن تگ ودو کرتے رہے۔ فیلڈرزنے تین کیچز ڈراپ کرکے بھی سری لنکا کو بڑے اسکور تک پہنچنے کا بھرپور موقع فراہم کیا۔ کپتان مہیلا جے وردھنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے تھرنگا پرانا تھوانا اور مالندا ورنا پورا نے اننگزکا آغاز کیا لیکن پرانا تھوانا سامنے کرنے والی پہلی گیند پر عمرگل کو وکٹ دے گئے ۔ دوسری سلپ میں ان کا کیچ مصباح الحق نے کیا۔ ورنا پورا اور سنگاکارا نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں90 رنز بنائے۔ یہ شراکت اسوقت ٹوٹی جب ورنا پورا59 رنز بناکر یاسرعرفات کی گیند پر مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ان کی اننگزمیں نوچوکے شامل تھے۔ کمار سنگارا70 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر دانش کنیریا کی گیند پر مصباح الحق کا اننگز میں تیسرا کیچ بنے۔ سنگاکارا نے جے وردھنے کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 84 رنز کا اضافہ کیا۔
جے وردھنے نے ان ڈراپ کیچز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی25 ویں سنچری 169گیندوں پر15 چوکوں کی مدد سے مکمل کرلی۔ ایک سو تئیس کے انفرادی اسکور پر مہیلا جے وردھنے کو ایک اور زندگی ملی جب سلپ میں شعیب ملک نے سہیل خان کی گیند پر ان کا کیچ ڈراپ کردیا۔ مہیلا نے پاکستان کے خلاف پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی ہے اس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کھیلنے والی تمام ٹیموں کے خلاف سنچری بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ جے وردھنے نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے آٹھ ہزار رنز بھی مکمل کرلئے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے سری لنکن اور دنیا کے بیسویں بیٹسمیمن ہیں۔ سمارا ویرا نے ٹیسٹ میں آٹھویں اور پاکستان کے خلاف دوسری سنچری سترہ چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ سمارا ویرا اور جے وردھنے چوتھی وکٹ کے لئے229 رنز کی شراکت قائم کرچکے ہیں۔ پاکستان نے اوپنر خرم منظور اور تیز بولر سہیل خان کو ٹیسٹ کیپ دی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مہیلا جے وردھنے ( کپتان ) ۔ مالندا ورنا پورا۔ تھرنگا پرانا وتھانا۔ کمار سنگاکارا۔ تھلن سماراویرا۔ تلکارتنے دلشن۔ پراسنا جے وردھنے۔ چمندا واس ۔ متایا مرلی دھرن۔ اجانتھا مینڈس اور دلہارا فرنینڈو۔ پاکستانی ٹیم میں یونس خان ( کپتان )۔ سلمان بٹ۔ خرم منظور۔ مصباح الحق۔ شعیب ملک۔ فیصل اقبال۔ کامران اکمل۔ عمرگل۔ سہیل خان ۔یاسرعرفات اور دانش کنیریا شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے سائمن ٹافل اور اسٹیو ڈیوس امپائرز ہیں ۔ میچ ریفری انگلینڈ کے کرس براڈ ہیں۔ | اسی بارے میں پاکستان،ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی20 February, 2009 | کھیل یوسف کی وزیر کھیل سے ملاقات18 February, 2009 | کھیل احمد شہزاد اور اظہر کی سنچریاں17 February, 2009 | کھیل اگلے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر: واس17 February, 2009 | کھیل پہلا ٹیسٹ، سکواڈ کا اعلان18 February, 2009 | کھیل پیٹرنز الیون نے میچ جیت لیا18 February, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||