سری لنکا54 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا نے کراچی ٹیسٹ کے پانچویں دن چائے کے وقفے پر54 رنز بنائے تھے اور اس کے3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ پاکستان نے 765 چھ کھلاڑی پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔ سری لنکن ٹیم نے ایک سو اکیس رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو اس کے پاس کھیلنے کے لئے اکتالیس اوورز تھے لیکن ساتویں اوور کے اختتام تک وہ تین وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی۔ مالندا ورنا پورا کو دو رنز پر عمرگل نے کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے پرانا وتھانا جو پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے اور نو رنز بناکر یاسرعرفات کی تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے۔ تلکارتنے دلشن کو عمرگل نے آٹھ کے اسکور پر فیصل اقبال کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ اس سے پہلے پاکستان کی طویل اننگز میں متعدد ریکارڈز بنے۔ 765رنز ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔1987ء میں انگلینڈ کے خلاف اوول میں708 رنز بنائے تھے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کے خلاف بھی کسی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ 1986ء میں بھارت نے کانپور میں سات وکٹوں پر676 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ پاکستانی سرزمین پر بھی یہ ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ سابقہ ریکارڈ پانچ وکٹوں پر699 رنز کا تھا جو 1989ءمیں پاکستان نے بھارت کے خلاف لاہور میں بنایا تھا۔ آج جب پاکستانی ٹیم نے اننگز شروع کی تو شائقین کی تمام تر دلچسپی صرف اس بات سے تھی کہ یونس خان، برائن لارا کے چار سو رنز کا عالمی ریکارڈ توڑیں گے یا نہیں؟ لیکن وہ گزشتہ روز کے اسکور میں صرف سات رنز کا اضافہ کرکے313 رنز پر دلہارا فرنینڈو کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس طرح وہ حنیف محمد کے337 رنز کے کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کے ریکارڈ کو بھی نہ توڑ سکے اور برائن لارا کا چار سو رنز کا ورلڈ ریکارڈ بھی محفوظ رہا۔ یونس خان نے768 منٹ کی طویل بیٹنگ میں568 گیندوں کا سامنا کیا اور 27 چوکے اور4 چھکے لگائے۔ ان کے آؤٹ ہونے پر پاکستان کا اسکور596 رنز تھا۔ وکٹ کیپر کامران اکمل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھٹی سنچری اسکور کی۔ یاسر عرفات جن کا یہ دوسرا ٹیسٹ ہے نصف سنچری اسکور کی وہ دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ | اسی بارے میں یونس خان کی ٹرپل سینچری مکمل24 February, 2009 | کھیل 499 کی اننگز کے پچاس سال 11 January, 2009 | کھیل حنیف،عمران،میانداد’ہال آف فیم‘ میں03 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||