یونس خان کی ٹرپل سینچری مکمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری کرنے والےبیسویں بیٹسمین بن گئے۔ ان کی اس شاندار کارکردگی کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم نے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر5 وکٹوں پر574 رنز بنائے تھے۔ یونس خان 12گھنٹے11 منٹ کی طویل بیٹنگ میں306 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے جس میں27 چوکے اور4 چھکے شامل تھے۔ ان کی یہ ٹرپل سنچری ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی 23 ویں ٹرپل سنچری ہے۔ برائن لارا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے2004ء میں انگلینڈ کے خلاف سینٹ جانز میں400 ناٹ آؤٹ سکور کئے تھے۔ یونس خان نے اپنی ٹرپل سنچری مرلی دھرن کی گیند پر ریورس سوئپ پر تین رنز سکور کر کےمکمل کی جس کےلئے انہوں نے681 منٹ لئے۔ 510 گیندوں کی اس ٹرپل سنچری میں چار چھکے اور ستائس چوکے شامل تھے۔ یونس خان پاکستان کے تیسرے بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری اسکور کی ہے۔ ان سے قبل حنیف محمد نے1958ء میں ویسٹ انڈیزکے خلاف برج ٹاؤن میں337 اور انضمام الحق نے2002ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں 329رنز اسکور کئے تھے۔ کھیل کے اختتام پر یونس خان کے ساتھ27 رنز پر دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین کامران اکمل تھے۔ یونس خان نے اپنی ٹرپل سنچری مرلی دھرن کی گیند پر ریورس سوئپ پر تین رنز سکور کرکے مکمل کی جس کے لئے انہوں نے681 منٹ لیے۔ 510 گیندوں کی اس ٹرپل سنچری میں چار چھکے اور ستائس چوکے شامل تھے۔ سری لنکا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مہیلا جے وردھنے ( کپتان ) ۔ مالندا ورنا پورا۔ تھرنگا پرانا وتھانا۔ کمار سنگاکارا۔ تھلن سماراویرا۔ تلکارتنے دلشن۔ پراسنا جے وردھنے۔ چمندا واس ۔ متایا مرلی دھرن۔ اجانتھا مینڈس اور دلہارا فرنینڈو۔ پاکستانی ٹیم میں یونس خان ( کپتان )۔ سلمان بٹ۔ خرم منظور۔ مصباح الحق۔ شعیب ملک۔ فیصل اقبال۔ کامران اکمل۔ عمرگل۔ سہیل خان ۔یاسرعرفات اور دانش کنیریا شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے سائمن ٹافل اور اسٹیو ڈیوس امپائرز ہیں ۔ میچ ریفری انگلینڈ کے کرس براڈ ہیں۔ |
اسی بارے میں سری لنکا کی پوزیشن مضبوط21 February, 2009 | کھیل جے وردھنے کے آٹھ ہزار رنز مکمل21 February, 2009 | کھیل پاکستان،ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی20 February, 2009 | کھیل یوسف کی وزیر کھیل سے ملاقات18 February, 2009 | کھیل احمد شہزاد اور اظہر کی سنچریاں17 February, 2009 | کھیل اگلے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر: واس17 February, 2009 | کھیل پہلا ٹیسٹ، سکواڈ کا اعلان18 February, 2009 | کھیل پیٹرنز الیون نے میچ جیت لیا18 February, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||