آئی سی ایل نہیں چھوڑ سکتا: یوسف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی بیٹسیمن محمد یوسف نے واضح کردیا ہے کہ وہ آئی سی ایل نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل کے اس الزام کو بھی بے بنیاد قرار دیا ہے کہ انہوں نے آئی سی ایل چھوڑ کر پاکستان کی طرف سےکھیلنے کے عوض ایک کروڑروپے لیے تھے۔ محمد یوسف نے ہفتے کو کراچی پریس کلب کے پروگرام ’میٹ دی پریس‘ میں کہا کہ آئی سی ایل سے ان کا تین سالہ معاہدہ ہے جسے وہ نہیں توڑ سکتے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین اعجاز بٹ نے انہیں پیشکش کی ہے کہ اگر وہ آئی سی ایل چھوڑدیتے ہیں تو انہیں پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ محمد یوسف نے کہا کہ آئی سی ایل کھیلنا ان کا جرم نہیں۔ انہوں نے میچ فکسنگ کی نہ ہی سٹے بازی کی ہے۔ وہ اب بھی پاکستان سے کھیلنا چاہتے ہیں اور صدر آصف زرداری سے اپیل کرتے ہیں کہ انہیں انصاف دلائیں۔ انہوں نے اپنی بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ آئی سی ایل کرکٹرز پر پابندی آئی سی سی نے عائد نہیں کی جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ یہ تاثر دیتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود آئی سی سی کے خلاف عدالت میں نہیں جاسکتے لیکن یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے پر آئی سی سی سے بات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس پابندی کا نقصان پاکستانی کرکٹ کو پہنچا ہے۔ محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل شان گل کے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا کہ انہوں نے آئی سی ایل چھوڑ کر پاکستان کے لیے کھیلنے کے عوض ڈاکٹر نسیم اشرف سے مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے لیے تھے۔
محمد یوسف نے کہا کہ یہ رقم ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے لیکن ساٹھ لاکھ روپے سینٹرل کنٹریکٹ اور ساٹھ لاکھ روپے ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پلیئر آف دی ائر کے انہیں ملے تھے۔ محمد یوسف نے کہا کہ انہوں نے آئی سی ایل سے نیا معاہدہ نہیں کیا بلکہ پرانے معاہدے ہی پر انہوں نے بھارت جاکر کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی تین سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور پاکستانی ٹیم کو بھی ان کی ضرورت ہے۔ | اسی بارے میں یوسف: شعیب اور انتخاب کا ردِعمل07 November, 2008 | کھیل محمد یوسف اچانک بھارت روانہ03 November, 2008 | کھیل ابو ظہبی سیریز، ٹیم کا اعلان03 November, 2008 | کھیل ’پیار سے ہینڈلنگ کی ضرورت‘01 November, 2008 | کھیل ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹیسٹ متوقع23 October, 2008 | کھیل انتخاب عالم دو سال کے لئے کوچ25 October, 2008 | کھیل دبئی سپورٹس، ’زبانی معاہدہ نہیں‘23 October, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||