آصف، انتیس نومبر کو سماعت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی پی ایل ڈرگ ٹریبونل پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کے کیس کی سماعت انتیس نومبر کو ممبئی میں کرے گا۔ محمد آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر انڈین پریمیئر لیگ میں ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا تھا۔ ڈوپ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر انہیں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا تھا۔ محمد آصف نے ڈوپ ٹیسٹ کے نتیجے کو چیلنج کرتے ہوئے بی سیمپل کے تجزیے پر اصرار کیا تھا لیکن بی سیمپل کا نتیجہ بھی مثبت رہا تاہم اے اور بی سیمپلز میں ممنوعہ قوت بخش شئے کی مقدار میں فرق پایا گیا تھا۔ محمد آصف کے وکیل شاہد کریم نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ سماعت اس اعتبار سے اہم ہے کہ دونوں فریق اپنے شواہد کے ساتھ پیش ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سماعت میں اپنے گواہ بھی پیش کرینگے تاہم انہوں نے اس کی تفصیل بتانے سے معذرت کرلی۔ شاہد کریم نے کہا کہ ڈوپنگ کے ماہر ڈاکٹر گراہم سے بھی وہ رابطے میں ہیں اور انہوں نے اس کیس کے قانونی اور طبی پہلوؤں پر اپنی تیاری مکمل رکھی ہے اور انہیں یقین ہے کہ محمد آصف کلیئر ہوجائیں گے۔ شاہد کریم نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس معاملے کو جتنا جلد ہوسکے نمٹایا جائے تاکہ محمد آصف ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آسکیں۔ واضح رہے کہ محمد آصف کا کریئر خاصا ہنگامہ خیز رہا ہے۔ وہ دوسال قبل بھی ممنوعہ دوا نینڈرولن استعمال کرنے پر پابندی کی زد میں آئے تھے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ ان کا کریئر بچانے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ اسی سال وہ مبینہ طور پر نشہ آور شئے کی برآمدگی پر دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لیے گئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے کی تحقیقات مکمل کرچکا ہے لیکن ابھی تک اس کا فیصلہ نہیں سنایا گیا ہے۔ | اسی بارے میں آصف ڈوپ کیس کی سماعت ملتوی12 October, 2008 | کھیل آئی پی ایل، آصف کی طلبی 25 September, 2008 | کھیل محمد آصف کو پیش ہونے کا حکم28 August, 2008 | کھیل آصف کو ’ کلیئر‘ سگنل مل گیا18 July, 2008 | کھیل آصف کی دوسری رپورٹ بھی پازیٹو 19 August, 2008 | کھیل محمد آصف کی سوئٹزرلینڈ روانگی15 August, 2008 | کھیل ڈوپنگ کیس: آصف کے لیے گنجائش 20 August, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||