پاکستان ٹیم کے اعلان میں تاخیر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ ٹورنٹو کے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان طے شدہ پروگرام کے باوجود پیر کو نہ کرسکا۔ اب یہ اعلان منگل کو متوقع ہے۔ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کی وجہ کینیڈین ہائی کمیشن میں ویزے کا عمل مکمل نہ ہونا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا منصور سہیل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹرز پیر کی رات قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا میچ دیکھ کر ٹیم کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں اسی لئے ایک دن بعد ٹیم کا اعلان ہوگا لیکن ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کینڈین ہائی کمیشن میں ویزے کا معاملہ جاری ہے۔ منصور سہیل نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ کینیڈین ہائی کمیشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے یہ توقع رکھی تھی کہ حتمی ٹیم کےکھلاڑیوں کو ہی ویزے جاری کئے جائیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ جب یہ پالیسی ہائی کمیشن نے بنائی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کھلاڑیوں کی حتمی فہرست سے ہائی کمیشن کو مطلع کردیا ہوگا پھر سلیکٹرز پیر کی رات کے میچ میں کس کرکٹر کو دیکھنا چاہیں گے اس پر منصور سہیل نے کہاکہ حتمی فہرست منگل کی صبح ہائی کمیشن کو دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ممکنہ کھلاڑیوں کے پاسپورٹس دو حصوں میں کینیڈین ہائی کمیشن میں بھجوائے تھے۔ |
اسی بارے میں ’شعیب کھیل سکتے ہیں‘23 September, 2008 | کھیل ’ٹورنامنٹ طے پانے سے اطمینان ہوا‘ 14 September, 2008 | کھیل یونس قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں نہیں18 September, 2008 | کھیل شعیب کا کاؤنٹی کا پہلا میچ03 September, 2008 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||