جنوبی افریقہ کے دورے کا امکان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ملتوی ہونے کے بعد پاکستان کی ٹیم کے جنوبی افریقہ کے دورے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو شفقت نغمی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو دعوت دی ہے لیکن یہ دورہ اس وقت مکمل طور پر طے پائے گا جب جنوبی افریقہ کو اس کے لیے سپانسرشپ اور میڈیا پاٹنر مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ باتیں طے نہ پا جائیں اس وقت تک اس دورے کو یقینی نہیں کہا جا سکتا اور اس میں سات سے دس دن لگ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ چند لوگوں نے یہ کہا کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان آنے سے انکار کیا تو ہمیں بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔ شفقت نغمی کا کہنا تھا کہ ان کی رائے اس سلسلے میں مختلف ہے اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ سوچ بچگانہ ہے، اور اگر جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے ایک اچھی پیشکش کی ہے تو ہمیں اس کا مثبت جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک اپنی ٹیم کو کرکٹ کھلانا زیادہ اہم ہے اور اس سال پاکستان کی ٹیم کو بہت کم کرکٹ کھیلنے کے لیے ملی ہے اور اسی لیے اگر تمام معاملات طے پا جاتے ہیں تو یہ ٹیم کے لیے اچھا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ رمضان کے مہینے میں ہی ہو گا۔ شفقت نغمی کا کہنا تھا کہ چمپئنز ٹرافی کے ملتوی ہونے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کوئی مالی نقصان نہیں ہوا کیونکہ اس پر اب تک ہونے والے اخراجات آئی سی سی نے ہی اٹھائے اور جہاں تک ہماری میزبانی کی فیس وہ ہمیں اس مالی سال میں نہیں تو اگلے مالی سال میں مل جائے گی۔ شفقت نغمی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے مالی حالات اتنے برے نہیں ہیں کہ وہ ایک فیس نہ ملنے پر اپنے اخراجات پورے نہ کر سکے۔ | اسی بارے میں چیمپئنز ٹرافی سنہ 2009 تک ملتوی24 August, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ 24گھنٹے میں20 August, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی: پنڈی میں میچ نہیں11 August, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان22 March, 2008 | کھیل انتظامات سے مطمئن ہیں:آئی سی سی25 April, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی 24 July, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اجلاس 19 July, 2008 | کھیل ’چیمپئنز ٹرافی کی منتقلی پرغورممکن‘07 July, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||