فیڈرر، ندال فرینچ اوپن فائنل میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سوِٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر گیل مونفل کو ہرا کر فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا مقابلہ ہسپانیہ کے رافیل ندال سے ہوگا۔ فیڈرر دو ہزار چھ اور دو ہزار سات میں ندال سے فرینچ اوپن کا فائنل ہار چکے ہیں۔ ندال گزشتہ تین بار مسلسل یہ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد اس بار سویڈن کے بیورن بورگ کا چار بار فرینچ اوپن جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔ فیڈرر نے سیمی فائنل میں فرانس کے مونفِل کو چار سیٹ میں چھ دو، پانچ سات، چھ تین، سات پانچ سے ہرایا۔ ندال نے فائنل میں کھیلنے کے حق کے لیے سربیا کے جاکوویچ کو چھ چار، چھ دو اور سات چھ سے ہرایا۔ ہسپانیہ کے ندال اور فیڈرر کے درمیان فرینچ اوپن میں چوتھی بار مقابلہ ہوگا۔ ندال نے سیمی فائنل کے بعد کہا کہ یہ مقابلہ ان کے اندازے سے زیادہ آسان ثابت ہوا۔ فیڈرر کے بارے میں توقع تھی کہ وہ آسانی سے جیت جائیں گے لیکن فرانس کے ان سِیڈ کھلاڑی نے اس کو دوسرے سیٹ میں ہرا دیا۔ فرانس کے مونفِل کو چوتھے سیٹ میں چھ بریک پوائنٹ ملے اور انہوں نے دو میچ پوائنٹ بھی بچائے لیکن تین گھنٹے اور پانچ کے بعد فیڈرر بالآخر جیتنے میں ہو گئے۔ مونفِل نے میچ کے بعد کہا کہ ان کے پاس جیتنے کا بہت اچھا موقع تھا لیکن میچ میں کانٹیکٹ لینس ٹوٹنےکی وجہ سےان کارکردگی متاثر ہوئی۔ | اسی بارے میں فیڈرر برتری قائم رکھنا چاہتے ہيں19 February, 2008 | کھیل راجر فیڈرر لگاتار پانچویں بار چیمپیئن08 July, 2007 | کھیل شاراپووا آسٹریلین اوپن کی فاتح26 January, 2008 | کھیل سربیائی جاکووچ آسٹریلین اوپن فاتح27 January, 2008 | کھیل ڈیونپورٹ فرنچ اوپن میں شریک نہیں22 May, 2008 | کھیل آسٹریلین اوپن میں سرینا ولیمز فاتح27 January, 2007 | کھیل فیڈرر یو ایس اوپن جیت گئے12 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||