آسٹریلین اوپن میں سرینا ولیمز فاتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں روسی کھلاڑی ماریا شراپوا کو ایک یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ ولیمز نے رفتار اور طاقت کے ایک بھرپور مظاہرے کے ذریعے شراپوا کو 1-6 اور 2-6 کے پوائنٹس کے ساتھ ایک گھنٹہ دو منٹ کے اندر شکست سے دوچار کر دیا۔ پچیس سالہ سرینا ولیمز گھٹنہ زخمی ہونے کی وجہ سے کچھ عرصہ سے میدان میں نہیں تھیں، جس کی وجہ سے ٹینس کی خواتین کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں ان کا نمبر 81 ہو گیا تھا۔ تاہم آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد وہ ایک ہی جست میں چودویں نمبر پر پہنچ جائیں گی۔ ولیمز آسٹریلین اوپن کی تاریخ میں دوسری اور سنہ 1978 کے بعد پہلی خاتون کھلاڑی ہیں جو ان سیڈڈ (درجہ بندی میں بہت نیچے) ہوتے ہوئے یہ ٹورنامنٹ جیتی ہیں۔ اس سے پہلے کرِس اونیل نے سنہ 1978 میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔
انیس سالہ شراپوا فائنل میں ہارنے کے باوجود اگلے ہفتے ہونے والی نئی عالمی درجہ بندی میں سر فہرست ہو نگی۔ میچ کے بعد ولیمز کے بارے میں ان کا کہنا تھا ’آپ بطور حریف اسے کبھی بھی تر نوالہ نہیں سمجھ سکتے۔ مجھے معلوم ہے کہ وہ ایک با صلاحیت کھلاڑی ہے اور اس نے یہ ثابت کر دکھایا ہے‘۔ شراپوا نے کہا کہ وہ ولیمز کے ساتھ بارہا کھیلنا چاہیں گی، اس امید کے ساتھ کہ وہ کچھ میچوں میں جیت بھی پائیں۔ ولیمز نے آسٹریلین اوپن میں فتح کو اپنی بہن یٹنڈے پرائس، جنہیں سال دو ہزار تین میں لاس اینجلس میں قتل کر دیا گیا تھا، کے نام کیا ہے۔ ولیمز کا کہنا تھا ’میں اپنی جیت کو اپنی بہن یٹنڈے کے نام کرتی ہوں، جو اب ہم میں نہیں ہے اور مجھے اس سے بہت کرتی ہوں‘۔ | اسی بارے میں ثانیہ مرزا نے مارٹینا ہِنگز کو ہرا دیا28 September, 2006 | کھیل وینس ولیمز نے ثانیہ مرزا کو ہرا دیا06 January, 2006 | کھیل وینس ولیمز نے ویمبلڈن جیت لیا02 July, 2005 | کھیل سیرینا ابھی مکمل فٹ نہیں17 October, 2003 | کھیل ولیمزبہنیں سیمی فائنل میں | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||