| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
سیرینا ابھی مکمل فٹ نہیں
ٹینس کے سابق عالمی نمبر ون کھلاڑی سیرینا ولیمز شائد اس سال کے ٹینس سیزن میں حصہ نہیں لے پائیں گی۔ اس کی وجہ ان کےگھٹنے کی چوٹ ہے جو ابھی تک ٹھیک نہیں ہو پائی ہے۔ ولیمز نے اس سال جولائی میں ومبیلڈن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد سے کسی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیا ہے۔ حال ہی میں ان کی بہن کا بھی قتل ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ان کا خاندان کافی پریشان رہا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کہنا نہیں چاہتی کہ میں کب کھیل میں واپس آؤں گی۔ ’میں نہیں چاہتی کہ میں سرجری کرواؤں اور چھ ہفتے بعد کھیل میں واپس آؤں ۔ اس کے بعد ایک اور چوٹ لگا کر سرجری کرواؤں اور کم عمری میں ہی ریٹائیر ہو جاؤں۔ ولیمز جو اگست میں اپنے یو ایس اوپن کے ٹائٹل کے دفاع میں حصہ نہیں لے سکی تھیں، اگلے ہفتے لنز میں ہونے والے ایک ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی تھیں لیکن بدھ کو انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے اپنے آپ کو فٹ محسوس کیا تو وہ لاس اینجلیس میں سیزن کے اختتام کے ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||