سربیائی جاکووچ آسٹریلین اوپن فاتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سربیا کے نواک جاکووچ نے فرانس کے جو ولفرڈ سونگا کو ہرا کر آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ تھرڈ سِیڈ جاکووچ نے ان سیڈڈ سونگا کو چار سیٹ میں ہرایا۔ پہلا سیٹ سونگا نے چھ چار سے جیتا لیکن اس کے بعد جاکووچ نے چھ چار، چھ تین اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل مقابلہ تین گھنٹے چھ منٹ جاری رہا۔ جاکووچ نے سربیا سے ٹورنامنٹ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ گرینڈ سلیم جیتنے والے پہلے سربیائی ہیں۔ جاکووچ نے سیمی فائنل میں راجر فیڈرر کو ہرایا تھا جوگیارہ بڑے ٹورنامنٹ مسلسل جیت چکے تھے۔ سونگا ہسپانیہ کے رافیل ندال کو ہرا کر فائنل میں پہنچے تھے۔ جاکووچ گزشتہ برس یو ایس اوپن کے فائنل میں حصہ لینے کی وجہ سے سونگا سے قدر زیادہ تجربہ کار تھے۔ سونگا کے لیے کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ کا یہ زندگی کا پہلا فائنل تھا۔ | اسی بارے میں رافیل نڈال کو غیر متوقع شکست24 January, 2008 | کھیل ماریا شاراپووا سیمی فائنل میں 22 January, 2008 | کھیل نڈال مسلسل تیسری مرتبہ فاتح10 June, 2007 | کھیل ثانیہ مرزا وینس ولیمز سے ہارگئیں19 January, 2008 | کھیل فیڈرر کا دسواں گرینڈ سلیم اعزاز28 January, 2007 | کھیل آسٹریلین اوپن میں سرینا ولیمز فاتح27 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||