رافیل نڈال کو غیر متوقع شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کے ان سیڈڈ کھلاڑی جو سونگا نے عالمی نمبر دو کھلاڑی رافیل نڈال کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا ہے۔ بائیس سالہ جو سونگا کا مقابلہ اب عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر اور نوواک جوکووک کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔ جو سونگا جو عالمی درجہ بندی میں اڑتیسویں نمبر پر ہیں اپنے کیرئر کا پانچواں گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ خود اپنی فتح پر حیران ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ’یہ بہت شاندار تھا۔ آج مجھے کوئی نہیں روک سکتا تھا۔ میں نے ہر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی اور ہر شاٹ صحیح لگی تو میں اب کیا کہوں۔ یہ میرے لیے ایک خواب کی مانند ہے۔ فرانس میں ہر کوئی میرے لیے خوش ہے۔ میں فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا‘۔ ادھر خواتین کے مقابلوں میں روس کی ماریا شاراپوا اور سربیا کی اینا اوانووک نے سیمی فائنلز میں اپنے مدِ مقابل کھلاڑیوں کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
شاراپووا نے پہلے سیمی فائنل میں سربیا کی یلینا یونکووک کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔تین اور چھ۔ایک سے شکست دی۔ اس میچ کے دوران یونکووک کو طبی امداد کے لیے میدان سے باہر بھی جانا پڑا۔ دوسرے سیمی فائنل میں اینا اوانووک نے ڈینییلیا ہنتوچووا کو شکست دی۔میچ کا پہلا سیٹ ڈینییلیا کے نام رہا اور انہوں نے یہ سیٹ چھ صفر سے جیتا۔اینا کو اپنا پہلا گیم جیتے میں پنتالیس منٹ کا وقت لگا تاہم انہوں نے دوسرا سیٹ تین کے مقابلے میں چھ گیم سے جیت لیا۔ تیسرے سیٹ میں بھی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم اینا نے یہ سیٹ چھ چار سے جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ | اسی بارے میں ماریا شاراپووا سیمی فائنل میں 22 January, 2008 | کھیل نڈال مسلسل تیسری مرتبہ فاتح10 June, 2007 | کھیل ثانیہ مرزا وینس ولیمز سے ہارگئیں19 January, 2008 | کھیل فیڈرر کا دسواں گرینڈ سلیم اعزاز28 January, 2007 | کھیل آسٹریلین اوپن میں سرینا ولیمز فاتح27 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||