نڈال مسلسل تیسری مرتبہ فاتح | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
رافیل نڈال نے راجر فیڈرر کو ہرا کر مسلسل تیسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ نڈال نے دنیائے ٹینس کے موجودہ نمبر ایک کھلاڑی فیڈرر کو پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن 2007 کے تین گھنٹے دس منٹ طویل فائنل میں چھ تین، چار چھ، چھ تین اور چھ چار سہ شکست دی۔ سپین سے تعلق رکھنے والے اکیس سالہ نڈال سوئٹرز لینڈ کے بیون بوگ کے بعد انیس سو اسی سے لیکر اب تک ٹینس کے پہلے کھلاڑی ہیں جو مسلسل تین مرتبہ فرنچ اوپن جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر فرنچ اوپن جیت کر راڈ لیور اور ڈان بج کے بعد تیسرے کھلاڑی بننا چاہتے تھے جو بیک وقت ٹینس کے چاروں بڑے ٹورنامنٹس کا فاتح ہو۔ جیت کے بعد نڈال نے کہا کہ انہیں فیڈرر کے حوالے سے افسوس ہو رہا ہے۔ ’وہ ایک شاندار کھلاڑی اور عظیم حریف ہیں‘۔ فیڈرر کا کہنا تھا ’رافا (نڈال) نے ایک بار پھر بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ہاں مجھے مایوسی ہوئی ہے، لیکن میرا مقابلہ ایک بڑے کھلاڑی سے تھا‘۔ |
اسی بارے میں راجر فیڈرر کے کوچ کی’چھٹی‘13 May, 2007 | کھیل فیڈرر نے ندال کو قابو کر لیا18 November, 2006 | کھیل فیڈرر: تیسری مرتبہ ومبلڈن چمپیئن 03 July, 2005 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||