فیڈرر نے ندال کو قابو کر لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راجر فیڈرر نے شنگھائی میں ہونے والے ماسٹرز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں رافیل ندال کو ایک انتہائی خوبصورت مقابلے کے بعد ہرا دیا ہے۔ اب اتوار کے روز ان کا مقابلہ امریکہ کے جیمز بلیک سے ہو گا جنہوں نے ڈیوڈ نالبندیان کو چھ۔چار اور چھ۔ایک سے شکست دی ہے۔ فیڈرر نے ندال کو چھ۔چار اور سات۔پانچ سے شکست دی۔ عالمی نمبر دو کھلاڑی ندال اس سے پہلے فیڈرر کے مدِ مقابل آٹھ میچ کھیل چکے ہیں جن میں سے چھ ندال نے جیتے اور دو فیڈرر نے۔ ندال نے میچ ہارنے کے بعد کہا کہ ’یہ ایک خاص میچ تھا جس میں نمبر ایک نمبر دو کے خلاف کھیل رہا تھا۔ راجر ایک ناقابلِ یقین سطح پر کھیل رہے ہیں۔ اور میں آج ان سے کچھ زیادہ فاصلے پر نہیں ہوں‘۔ فیڈرر نے کہا کہ ’یہ میرے لیے ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ وہ (ندال) ہمیشہ ایک طرح سے کھیلتے ہیں مگر وہ کھیلتے بڑا اچھا ہیں‘۔ فیڈرر نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک بڑا امتحان ہے اور ’میں خوش ہوں کہ اس پر پورا اترا ہوں‘۔ | اسی بارے میں اینڈی مرّے نے فیڈرر کو ہرا دیا16 August, 2006 | کھیل فیڈرر یو ایس اوپن جیت گئے12 September, 2005 | کھیل فیڈرر: تیسری مرتبہ ومبلڈن چمپیئن 03 July, 2005 | کھیل فیڈرر،روڈک ایک بار پھر آمنے سامنے02 July, 2005 | کھیل فیڈرر: نیا ومبلڈن چمپیئن | کھیل ومبیلڈن: فیڈرر کی پہلی جیت20 June, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||