فیڈرر یو ایس اوپن جیت گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راجر فیڈرر نے امریکہ کے آندرے آگاسی کو یو ایس اوپن کے فائنل میں چار سیٹ میں ہرا دیا۔ عالمی نمبر ایک چوبیس سالہ فیڈرر نے یہ مقابلہ چھ تین، دو چھ، سات چھ اور چھ ایک سے جیتا۔ میچ کے تیسرے سیٹ میں ایک موقع پر آگاسی نے فیڈرر کی سروس بریک کر دی تھی اور کامیابی کی طرف بڑھتے ہوئے نظر آ رہے تھے لیکن فیڈرر نے یہ سیٹ برابر کرتے ہوئے ٹائی بریک میں جیت لیا۔ چوتھے سیٹ میں آگاسی تھکے ہوئے دکھائی دیئے اور فیڈرر باآسانی یہ سیٹ چھ ایک سے جیت گئے۔ ف
آگاسی نے فیڈرر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک زبردست میچ کھیلے۔ پینتیس سالہ آگاسی گزشتہ تیس سال میں فائنل میں پہنچنے والے سب سے زیادہ عمر کے کھلاڑی ہیں۔ آندرے آگاسی کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں کچھ عرصے سے چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں اور یو ایس اوپن کے فائنل کے بعد ان کے الوداعی کلمات سے ان کو ہوا ملے گی۔ ایگاسی نے میچ کے بعد شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا ’شکریہ نیو یارک، یہ بیس سال زبردست تھے‘۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||