محبت کے میچ میں ہیوٹ کی کامیابی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسڑیلوی ٹینس کھلاڑی لیٹن ہیوٹ نےاداکارہ بیک کارٹ رائٹ کے ساتھ محبت کے میچ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس جوڑے کی شادی کی تقریب سڈنی اوپیرا ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ پرستاروں کی امیدوں کے بر خلاف یہ جوڑا دو الگ الگ گاڑیوں میں اوپیرا ہاؤس میں داخل ہوا۔ چوبیس سالہ ہیوٹ نے اکیس سالہ کارٹ رائٹ کو جنوری کی اس رات شادی کی پیشکش کی تھی جس دن انہوں نے آسڑیلوی اوپن فائنل میں روسی کھلاڑی مارٹ سیفن کے ہاتھوں شکست کھائی تھی۔ اس جوڑے نے مئی میں اپنے ہونے والے بچے کے بارے میں اعلان کیا تھا۔ کارٹ رائٹ اس وقت پانچ ماہ کی حاملہ ہیں۔ شادی کی تقریب سڈنی کے ساحل پر سورج کے ڈھلنے تک جاری رہی۔ اس کے بعد تارونگا ذو میں اس سلسلے میں ایک رسمی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ہیوٹ کے استاد ٹونی روچی نےاس شادی کے بارے میں کہا کہ’شادی ہیوٹ کے لیے ایک بڑا امتحان تھی‘ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||