راجر فیڈرر سیمی فائنل میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ومبیلڈن میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے ٹینس کے چیمپئن راجر فیڈرر چلی کے فرنینڈو گونزالیز کو ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ فیڈرر نے ایک خوبصورت کھیل کھیلتے ہوئے گونزالیز کو اپنے اوپر حاوی ہونے نہیں دیا اور اپنی بہتر فارم کا ایک لاجواب مظاہرہ کر کے ٹورنامنٹ کے پہلے میچوں میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرنے گونزالیز کو بے بس کر دیا۔ گونزالیز واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ میں آخری آٹھ میں آنے سے پہلے ایک سیٹ بھی نہیں ہارا تھا۔ گونزالیز کو واحد بریک پہلے سیٹ کے درمیان میں ملی لیکن اس کے بعد فیڈرر نے کھیل پر قابو پا لیا اور سات۔پانچ، چھ۔دو، سات۔چھ (سات/دو) سے میچ جیت لیا۔ اب سیمی فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ عالمی نمبر دو لیٹون ہیوٹ کے ساتھ ہو گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||