اگاسی مرسیڈیز بینز ٹائٹل جیت گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایندری اگاسی نے لگزیمبرگ کے جائلز ملر کو ہرا کر مرسیڈیز بینز کپ ٹائٹل جیت لیا ہے۔ یہ اگاسی کا ساٹھواں ٹائٹل ہے۔ پینتیس سالہ اگاسی کمر میں تکلیف کی وجہ سے دو ماہ بعد کوئی ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے آسانی کے ساتھ ہی صرف نوے منٹ میں لاس اینجلیز میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ملر کو ہرا دیا۔ اس سے قبل گزشتہ اگست کو سنسناتی میں اگاسی کوئی ٹائٹل جیت سکے تھے۔ اب وہ چار مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتنے والے فرینک پیٹر، رائے ایمرسن اور جمی کونرز جیسے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ اگاسی نے میچ جیتنے کے بعد کہا کہ ’یہ زبردست کیفیت ہے۔ اسی لیے آپ اتنی زیادہ محنت کرتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف اپنے کھیل پر توجہ دے رہے ہیں اور چوٹ کی طرف ان کا دھیان نہیں ہے۔ اگاسی پہلے ہی سیٹ سے ملر پر حاوی رہے اور یہ میچ 5۔6 اور 5۔7 سے جیت لیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||