اینڈی مرّے نے فیڈرر کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے انیس سالہ ٹینس کھلاڑی اینڈی مرّے نے دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر کو سِنسناٹی ماسٹرز ٹورنامنٹ میں ہرا دیا ہے۔ دو سال میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ فیڈرر کسی مقابلے کے فائنل تک نہ پہنچے ہوں۔ اس سال فیڈرر وِمبلڈن کے علاوہ، آسٹریلین اوپن اور فرنچ اوپن جیت چکے ہیں۔ فیڈرر نے چار ومبلڈن مقابلے اور پچھلے دو یو ایس اوپن مقابلے جیتے ہیں اور عالمی ٹینس کے کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں وہ اوّل نمبر پر ہیں۔ اینڈی مرے نے امریکی ریاست اوہائیو کے شہر میسن میں کھیلے گئے میچ کا پہلا سیٹ سات پانچ سے جیتا اور دوسرا سیٹ چھ چار سے۔ فیڈرر اس سے پہلے مسلسل 55 میچ جیت چکے ہیں۔ اس شکست کی وجہ سے وہ اِیوان لینڈل کا مسلسل 18 فائنلز تک پہنچنے کا ریکارڈ بھی برابر نہ کر سکے۔ | اسی بارے میں فیڈرر کا خواب ٹوٹ گیا: نڈال فاتح11 June, 2006 | کھیل فیڈرر یو ایس اوپن جیت گئے12 September, 2005 | کھیل مرے کی فیڈرر کے ہاتھوں شکست02 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||