BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 October, 2005, 13:52 GMT 18:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مرے کی فیڈرر کے ہاتھوں شکست
اینڈی مرے، ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی روجر فیڈرر
اس میچ میں شکست کے بعد مرے کا شمار دنیا کے سترہویں کھلاڑی میں ہونے لگے گا
تھائی لینڈ اوپن میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی روجر فیڈرر سےہارگئے۔

اٹھارہ سالہ برطانوی کھلاڑی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ وہ یہ میچ چھ۔تین، سات۔پانچ سے ہارے۔ اس دوران انہوں نے کسی خوف کا شکار ہوئے بغیر شاٹ کھیلے۔

کھیل کے دوسرے سیٹ میں انہوں نے عالمی نمبر ون فیڈرر روجر سے میچ کو اپنی گرفت میں لینے کی کوشش کی۔

میچ کے دونوں سیٹوں کے آغاز میں سروس میں مرے سے کچھ غلطیاں ہوئیں اور اس طرح فیڈرر نے بالاخر مرے کو شکست دے کر اس سال اپنے کیریر کا گیارہواں ٹائٹل جیت لیا۔

جب اسکور 15۔40 تھا تو انہوں نے ڈبل فالٹ کیے اور اس طرح اپنے سویس حریف کو ایک موقع فراہم کردیا۔

کہا جارہا تھا کہ فیڈرر ہی اس میچ میں کامیابی حاصل کر یں گے اور وہی ہوا۔ انہوں نے انتہائی جارحانہ ٹینس کا مظاہر کرتے ہوئے یہ مقابلہ جیت لیا۔

اس شکست کے باوجود اب مرے دنیا کے سترہویں نمبر کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔اسی عمر میں فیڈرر چونسٹھ نمبر پر تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد