| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کلِجسٹرز، ہاردین فائنل میں
کلِجسٹرز نے آرتھر ایشلے اسٹیڈیم میں صرف چھیالس منٹ کے میچ میں امریکی ڈیونپورٹ کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دی۔ بیس سالہ کلِجسٹرز نے اس سیزن میں ابتک بیس کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے میچ کے بعد کی تقریر میں کہا تھا کہ اگر میں میرا مقابلہ جسٹین (ہینن ہاردین) سے ہوتا ہے تو یہ ایک ’آل بلجیئم‘ فائنل ہو گا اور اگر مقابلہ جینیفر کیپریاتی سے پڑا تو یہ ’آل فلا‘ فائنل ہو گا۔ ان کا اشارہ کھیلوں کے کپڑے بنانے والی اطلاوی کمپنی کی طرف تھا جو کلِجسٹرز اور کیپریاتی دونوں کو سپانسر کرتی ہے۔ دوسری طرف مردوں کے مقابلوں میں آندرے اگاسی اور فرینچ اوپن چیمپیئن جون کارلوس فریرا اپنے اپنے میچ جیت کر مردوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ سنیچر کو ان کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |