فیڈرر کا خواب ٹوٹ گیا: نڈال فاتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
رفائیل نڈال نے راجر فیڈرر کو شکست دے کر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ سپین کے بیس سالہ نڈال نے فیڈرر کو ایک چھ، چھ ایک، چھ چار اور سات چھ سے شکست دی اور کسی گرینڈ سلام میں فیڈرر کو ہرانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اس شکست سے عالمی نمبر ایک فیڈرر کا ایک ساتھ چاروں گرینڈ سلام ٹورنامنٹ جیتنے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ فیڈرر اس کوشش میں تھے کہ وہ پہلی بار رولینڈ گیروس کے کلے کورٹ پر ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں۔ میچ سے قبل فیڈرر نے کہا تھا کہ اگر ایسا ہوگیا تو ’یہ بڑی ناقابلِ یقین بات ہوگی۔‘ تاہم میچ سے پہلے نڈال نے کہا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنے اعزاز کا دفاع کریں جو انہوں نے گزشتہ برس جیتا تھا۔ اس میچ کے بارے میں خود نڈال نے کہا تھا کہ پوری دنیا میں ٹینس کے شوقین افراد کی نظریں اس میچ پر جمی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا: ’یہ بڑا زبردست مقابلہ ہوگا جس میں عالمی نمبر ایک اور عالمی نمبر دو آمنے سامنے ہوں گے۔‘
فیڈرر اور نڈال دونوں ہی ماضی میں قائم کیئے گئے عالمی ریکارڈ توڑتے رہے ہیں۔ نڈال اتوار کے میچ سے قبل کلے کورٹ پر کھیلے گئے انسٹھ میچ جیت چکے ہیں اور انہیں ایک بھی مقابلے میں شکست نہیں ہوئی اور اگر فیڈرر یہ میچ جیت جاتے تو وہ دنیا کے تیسرے کھلاڑی ہوتے جن کے پاس بیک وقت چاروں عالمی اعزاز ہوتے۔ اس سے پہلے ڈون بج اور روڈ لیور یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ جیت کی صورت میں فیڈرر دنیا کے چھٹے ایسے کھلاڑی ہوتے جن کے پاس چاروں اہم ٹائیٹل جیتنے کا اعزاز ہوتا۔ آخری مرتبہ سات برس قبل فرانس میں آندرے آگاسی نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ | اسی بارے میں فیڈرر یو ایس اوپن جیت گئے12 September, 2005 | کھیل مرے کی فیڈرر کے ہاتھوں شکست02 October, 2005 | کھیل مارٹینا ہنگس کی کامیاب واپسی02 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||