شاراپووا نئی عالمی نمبر ون کھلاڑی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اٹھارہ سالہ روسی کھلاڑی ماریا شاراپووا ٹینس میں خواتین کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آ گئی ہیں۔ انہوں نے یہ مقام امریکی کھلاڑی لنڈ سےڈیون پورٹ سے حاصل کیا۔ ڈیون پورٹ زخمی ہونے کی وجہ سے آج کل ٹینس مقابلوں سے باہر ہیں۔ ماریا شاراپووا اس سال تین بڑے ٹورنامنٹ جیت چکی ہیں اور وہ خواتین ٹینس ایسوسی ایشن کی درجہ بندی میں اول نمبر پر پہنچنے والی پہلی روسی خاتون ہیں۔ شاراپووا چند ہفتے پہلے ہی نمبر ون رینکنگ حاصل کر لیتیں لیکن ان کو ایک ٹورنامنٹ سے سینے کی چوٹ کی وجہ سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔ عالمی نمبر ون بننے پر انہوں نے کہا کہ ’ نمبر ون رینکنگ تک پہنچنا ان کا خواب تھا جو اب حقیقت بن چکا ہے‘۔ بقول ان کے ’ کمپیوٹر جھوٹ نہیں بولتا ہے۔ یہاں تک پہنچنے کے لیے بہت محنت اور لگن درکار تھی، اور میرے لیے یہ ایک بڑی کامیابی ہے‘۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||