آندرے اگاسی ریٹائر ہو گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے ٹینس کھلاڑی آندرے اگاسی بیس سال بعد ٹیسن کے کھیل سے ریٹائر ہو گئے۔ اگاسی اپنے کیریئر کے آخری میچ میں یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں جرمنی کے بینجمن بیکر سے چار سیٹ میں ہار گئے۔ اگاسی نے کہا کہ انہیں کئی ماہ سے معلوم تھا کہ یو ایس اوپن ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ ان کی اس وقت ریٹائرمنٹ کی ایک وجہ کمر کی تکلیف بھی بنی۔ اگاسی نے بیس سالہ کیریئر میں آٹھ بار گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے کے علاوہ ساٹھ اعزاز حاصل کیئے۔ اگاسی نے تیسرے راؤنڈ کا میچ ختم ہونے کے بعد شائقین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بیس سال ان کی بھرپور حمایت کی۔ اس موقع پر اگاسی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اگاسی جرمنی کی سابق خاتون کھلاڑی سٹیفی گراف کے خاوند ہیں اور ان کے دو بچے ہیں۔ | اسی بارے میں سیمپراس ریٹائر ہو گئے26 August, 2003 | کھیل مارٹینا کا خواب پورا نہ ہو سکا26 May, 2004 | کھیل فرنچ اوپن: نئی خاتون فاتح | کھیل فیڈرر کا خواب ٹوٹ گیا: نڈال فاتح11 June, 2006 | کھیل اینڈی مرّے نے فیڈرر کو ہرا دیا16 August, 2006 | کھیل ایشلی: ٹینس اور لباس | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||