فیڈرر کا دسواں گرینڈ سلیم اعزاز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سوٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے فرنینڈو گونزالیز کو ہرا کر تیسری بار آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ یہ ان کا دسواں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔ دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی فیڈرر یہ میچ جیتنے کے بعد گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ فیڈرر اب چھتیس میچ مسلسل جیت چکے ہیں۔ فیڈرر نے یہ میچ ,6-7 4-6, 4-6 سے جیتا۔ گونزالیز نے میچ میں حاوی ہونے کے کئی مواقع ضائع کیے۔ انہیں اپنی ہی سروس پر دسویں گیم میں دو سیٹ پوائنٹ بھی ملے لیکن وہ ان کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور ٹائی بریک ہار گئے۔ انیس سو اسی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی کھلاڑی نے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کا فائنل تین سیٹ میں جیت ہے۔ اس سے پہلے انیس سو اسّی میں بیورن بورگ نے فرنچ اوپن ٹورنامنٹ کوئی سیٹ ہارے بغیر جیتا تھا۔ فیڈرر کو اب یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ چار میں سے تین گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ اب تین بار جیت چکے ہیں۔ فیڈرر نے میچ کے بعد کہا کہ یہ سیزن ان کے لیے بہت اچھا رہے اور انہیں آسٹریلین اوپن جیتنے پر فخر ہے۔ | اسی بارے میں فیڈرر: نیا ومبلڈن چمپیئن | کھیل فیڈرر یو ایس اوپن جیت گئے12 September, 2005 | کھیل فیڈرر نے ندال کو قابو کر لیا18 November, 2006 | کھیل ومبلڈن: فیڈرر کی شاندار کامیابی 09 July, 2006 | کھیل آسٹریلین اوپن میں سرینا ولیمز فاتح27 January, 2007 | کھیل اینڈی مرّے نے فیڈرر کو ہرا دیا16 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||