ثانیہ مرزا وینس ولیمز سے ہارگئیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا آسٹریلیائی اوپن کے تیسرے مرحلے میں امریکہ کی کھلاڑی وینس ولیمز سے ہار کر سنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئی ہیں۔ امریکی کھلاڑی وینس ولیمز نے ثانیہ کو 6 -7 ( 0 -7 ) اور 4 - 6 سے شکست دی۔ وینس ولیمز اس جیت کے ساتھ ہی چوتھے دور میں پہنچ گئی ہیں لیکن انہیں ثانیہ کو ہرانے کے لیے کافی محنت کرنی پڑی۔ وینس عالمی درجے میں آٹھویں نمبر کی کھلاڑی ہیں جبکہ ثانیہ اکتیسویں نمبر پر ہیں۔ پہلے سیٹ میں ثانیہ نے زبردست مقابلہ کیا لیکن آخر میں 6 -7 سے وینس جیت گئیں۔ ثانیہ دوسرا سیٹ ٹائی بریکر میں 0 -7 سے ہار گئیں اور پھر آخر میں ایسا لگا جیسے ان میں دم خم باقی نہیں رہا۔ ثانیہ مرزا اس سے پہلے آسٹریلین اوپن میں وینس کی چھوٹی بہن سرینا ولیمز سے بھی ہار چکی ہیں۔ ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن میں کبھی تیسرے مرحلے سے آکے نہیں بڑھ پائی ہیں جبکہ وینس ولیمز ایک بار فائنل مقابلہ کھیل چکی ہیں۔ اگلے دور میں وینس کا مقابلہ چین کی کھلاڑی لی نا یا پولینڈ کی ڈوماچوسکوا سے ہوگا۔ | اسی بارے میں ثانیہ تیسرے مرحلے میں پہنچ گئیں17 January, 2008 | کھیل ’کھیل چھوڑنے کا خیال آیا تھا ‘16 January, 2008 | کھیل ثانیہ مرزا دوسرے مرحلے میں15 January, 2008 | کھیل میرا کھیل بہتر ہوا ہے: ثانیہ مرزا16 September, 2006 | کھیل ثانیہ مرزا شاراپووا سے ہار گئیں04 September, 2005 | کھیل ثانیہ مرزا نے نادیہ پیٹروا کو ہرادیا04 August, 2005 | کھیل بھارت:حیدرآباد اوپن کا آغاز06 February, 2005 | کھیل ٹینس: ثانیہ مرزا ہار گئیں21 January, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||