BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 January, 2008, 11:39 GMT 16:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ثانیہ مرزا دوسرے مرحلے میں
ثانیہ مرزا
آسٹریلن اوپن میں ثانیہ مرزا کی شروعات اچھی ہوئی ہے
ہندوستان کی سٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا قزاخستان کی اروڈا تولیگنوا کو ہرا کر آ‎سٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئی ہیں۔

ثانیہ فٹنیس کے مسائل سے دو چار ہیں لیکن ان کی شرعات اچھی ہے۔

ثانیہ مرزا نے جارحانہ انداز سے کھیلتے ہوئے اروڈا تولیگنوا کو لگاتار سیٹوں میں چھ - چار، چھ - دو سے شکست دی۔

پہلا سیٹ جیتنے کے لیے انہیں تقریباً چالیس منٹ جد و جہد کرنی پڑی اور کئی بار ایسا لگا جیسے اروڈا سے انہیں سخت چیلنچ کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے لیکن دوسرے سیٹ میں ثانیہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اروڈا کو کوئی موقع نہیں ملا۔

دوسرے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ یا تو آسٹریلیا کی صوفی فیرگسوں یا سوئزرلینڈ کی ٹامی بسنز سے ہوگا۔

اگر وہ دوسرے دور میں بھی کامیابی حاصل کرتی ہیں تو تیسرے راؤنڈ میں وہ مشہور امریکی کھلاڑی وینس ولیمس کے مد قابل کھیلیں گي۔ ماضی میں آسٹریلوی اوپن میں وہ وینس کی چھوٹی بہن سرینا ولیمس سے ہار کر مقابلے سے باہر ہوچکی ہیں۔

ثانیہ مرزا عالمی درجہ بندی میں فی الوقت اکتسویں نمبر کی کھلاڑی ہیں۔ انٹر نیشنل مقابلوں میں وہ عام طور پر ابتدائی مراحل میں کامیابی حاصل کرتی آئی ہیں لیکن کسی نامور کھلاڑی کو ہرا کر خطاب حاصل کرنے میں اکثر ناکام رہی ہیں۔ ثانیہ فٹنس کے مسائل سے بھی دوچار رہی ہیں لیکن آسٹریلین اوپن میں وہ پوری تیاری کے ساتھ گئی ہیں اور ان سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔

اسی بارے میں
مسجد میں شوٹنگ پر تنازعہ
11 December, 2007 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد