BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ثانیہ مرزا پھر زخمی ہوگئیں

گزشتہ سال ثانیہ مرزا کے لیے خاصا مایوس کن رہا
ہندوستان کی مشہور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا آئندہ چار ہفتوں کے لیے کھیل کی دنیا سے دور ہو گئی ہیں۔

ثانیہ کے داہنے گھٹنے میں چوٹ کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں فزیو تھراپی اور مزید علاج کے لیے کم از کم چار ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیس سالہ ثانیہ مرزا سنیچر کو اپنے والدین کے ساتھ حیدرآباد کے اپالو اسپتال پہنچیں۔

اپالو ہسپتال کے ہڈیوں کے سینیئر سرجن ڈاکٹر کے جی ریڈی نے صحافیوں کو بتایا ’ ثانیہ کے گھٹنے کی چوٹ اتنی بری نہیں ہے کہ ان کا آپریشن کیا جائے لیکن انہیں فزیوتھرپی اور مزيد ورزش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور چار ہفتے بعد ان کے گھٹنے کا دوبارہ معائنہ کیا جائےگا۔‘

ثانیہ گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے ہی قطر اوپن میں حصہ نہیں لے سکی تھیں۔

ثانیہ مرزا کو کیرئر کے آغاز سے ہی ٹخنے کی چوٹ نے کافی پریشان کیے رکھا ہے، تاہم یہ پہلا موقع ہے جب انہیں گھٹنے میں بھی شدید چوٹ آئی ہے۔

گزشتہ سال ثانیہ مرزا کے لیے خاصا مایوس کن رہا تھا کیونکہ اس دوران وہ عالمی رینکنگ میں 34 ویں پوزیشن سےگر کر پچاسویں نمبر پر پہنچ گئیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد