ثانیہ جاپان اوپن کے کوارٹر فائنل میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا آسٹریلیا کی کھلاڑی کے سی ڈیلاکوا کو شکست دیکر جاپان اوپن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ کلائی کی چوٹ صحیح ہونے کے بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کرنے والی ثانیہ مرزا نے اپنی حریف کوچھ چار، تین چھ اور چھ چار سے شکست دی۔ حیدرآباد کی بیس سالہ نوجوان کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ڈیلاکوا کے خلاف اچھی شروعات کی اور پہلا سیٹ چھ چار سے باآسانی جیت لیا تاہم دوسرے سیٹ میں وہ اپنی کارکردگی برقرار نہ رکھ سکیں اور تین چھ سے سیٹ ہار گئیں۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں ثانیہ کو اپنی حریف ڈیلاکوا سے زبردست مقابلہ کرنا پڑا تاہم کھیل میں دوبارہ واپسی کرتے ہوئے ثانیہ نے چھ چار سے فتح حاصل کی۔ میچ جیتنے کے بعد ثانیہ کا کہنا تھا: ’اس وقت معاملہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا تھا اور میں ایسا کرنے میں کامیاب رہی‘۔ ان کا کہنا تھا: ’مجھے لگتا ہے کہ فیصلہ کن سیٹ میں میرے کھیل کا مظاہرہ سابقہ دو سیٹوں سے بہتر رہا‘۔ | اسی بارے میں ثانیہ مرزا نے تاریخ رقم کر دی19 January, 2005 | کھیل ثانیہ مرزا پھر زخمی ہوگئیں03 March, 2007 | کھیل ثانیہ مرزا نے مارٹینا ہِنگز کو ہرا دیا28 September, 2006 | کھیل میرا کھیل بہتر ہوا ہے: ثانیہ مرزا16 September, 2006 | کھیل ثانیہ مرزا شاراپووا سے ہار گئیں04 September, 2005 | کھیل ومبلڈن: ثانیہ مرزاہارگئیں23 June, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||