ثانیہ تیسرے مرحلے میں پہنچ گئیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سوئٹزرلینڈ کی تمیا بیکسنزسکی کو شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ خواتین کی عالمی درجہ بندی میں اکتیسویں نمبر پر آنے والی ثانیہ نے تمیا بیکسنزسکی کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دی۔ ثانیہ نے پہلے سیٹ میں صرف ایک گیم ہاری اور یہ سیٹ چھ۔ایک کے سکور سے جیتا تاہم دوسرے سیٹ میں تمیا میچ میں واپس آئیں اور یہ سیٹ چھ چار سے جیت لیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم ثانیہ نے یہ سیٹ سات پانچ سے جیت کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ تیسرے راؤنڈ میں ثانیہ کا مقابلہ مشہور امریکی کھلاڑی وینس ولیمز سے ہو گا جنہوں نے دوسرے راؤنڈ میں فرانسیسی کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ہے۔ ثانیہ مرزا کے حوالے سے وینس ولیمز کا کہنا ہے کہ ’ وہ ایک اچھی کھلاڑی ہیں اور جارحانہ کھیل کھیلنے کی کوشش کرتی ہیں‘۔ یاد رہے کہ ثانیہ مرزا ماضی میں آسٹریلوی اوپن میں وینس کی چھوٹی بہن سرینا ولیمز سے ہار کر مقابلے سے باہر ہو چکی ہیں۔ | اسی بارے میں ثانیہ مرزا پھر زخمی ہوگئیں03 March, 2007 | کھیل ثانیہ ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں01 September, 2007 | کھیل ثانیہ جاپان اوپن کے کوارٹر فائنل میں03 October, 2007 | کھیل ثانیہ مرزا نے معافی مانگ لی14 December, 2007 | انڈیا ثانیہ مرزا کے خلاف مقدمہ درج13 December, 2007 | انڈیا مسجد میں شوٹنگ پر تنازعہ11 December, 2007 | انڈیا ’شادی سے پہلے سیکس گناہ ہے‘18 November, 2005 | انڈیا ثانیہ مرزا کے لیے سخت سکیورٹی 17 September, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||