شاراپووا آسٹریلین اوپن کی فاتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس کی ماریا شاراپووا نے سربیا کی اینا اِیوانووِچ کو ہرا کر ٹینس کا آسٹریلین اوپن مقابلہ جیت لیا ہے۔ یہ ان کی زندگی کا تیسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔ بیس سالہ شاراپوا نے ایوانووِچ کو مسلسل دو سیٹوں میں سات پانچ اور چھ تین سے ہرایا۔ وہ اس سے پہلے سن دو ہزار چار میں ومبلڈن اور سن دو ہزار چھ میں یو ایس اوپن مقابلے بھی جیت چکی ہیں۔ پہلے سیٹ کی ابتدا میں دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی سروس بریک کی لیکن شاراپووا نے گیارھویں گیم میں پھر برتری حاصل کر لی اور سیٹ جیت لیا۔ مقابلہ ایک گھنٹے اور اکتیس منٹ جاری رہا۔ مقابلے کے دوران درجہ حرارت چونتیس درجے سنٹی گریڈ تھا اور دونوں کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران سائے میں کھڑے ہونے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا۔ شاراپووا نے آسٹریلین اوپن میں کوئی سیٹ نہیں ہارا۔ انہوں نے چوٹ لگنے کی وجہ سے گزشتہ سیزن کا زیادہ حصہ مقابلوں میں حصہ نہیں لیا اور وہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹ نہیں تھیں۔ | اسی بارے میں رافیل نڈال کو غیر متوقع شکست24 January, 2008 | کھیل ماریا شاراپووا سیمی فائنل میں 22 January, 2008 | کھیل نڈال مسلسل تیسری مرتبہ فاتح10 June, 2007 | کھیل ثانیہ مرزا وینس ولیمز سے ہارگئیں19 January, 2008 | کھیل فیڈرر کا دسواں گرینڈ سلیم اعزاز28 January, 2007 | کھیل آسٹریلین اوپن میں سرینا ولیمز فاتح27 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||