راجر فیڈرر لگاتار پانچویں بار چیمپیئن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے ومبلڈن ٹینس گرینڈ سلام مقابلوں کے فائنل میں رافیل ندال کو شکست دے کر مسلسل پانچویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا ہے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز صرف سویڈن کے بیورن بورگ کو حاصل تھا۔ سوئٹزرلینڈ کے فیڈرر نے یہ اعزمز اتوار کو ایک سخت مقابلے کے بعد جیتا۔ فائنل میچ پانچویں سیٹ تک چلا اور کئی مرتبہ ایسا لگا کہ بازی ندال لے جائیں گے۔ پہلا سیٹ فیڈرر نے سات۔چھ سے دوسرا ندال نے چھ۔چار سے، تیسرا فیڈرر نے سات۔چھ سے جیتا اور اس کے بعد چوتھا سیٹ ندال نے چھ۔دو سے جیت کر سکور برابر کر دیا۔ آخری سیٹ میں چار مرتبہ فیڈرر نے اپنی سروس بچائی اور آخری اور فیصلہ کن سیٹ چار کے مقابلے میں چھ سیٹ سے جیت لیا۔ اس سے پہلے ومبلڈن میں فیڈرر کو پانچ سیٹ تک صرف امریکہ کے پیٹ سمپراس لے جا سکے تھے جب سنہ 2001 میں فیڈرر نے سمپراس کو ہرایا تھا۔ فتح کے فوراً بعد فیڈرر کورٹ پر لیٹ گئے اور اعزازی تقریب کے وقت بھی ان کے آنکھوں میں آنسو تھے۔ | اسی بارے میں وینس ولیمز کا چوتھا ومبلڈن ٹائٹل07 July, 2007 | کھیل ثانیہ کا تندولکر کو خراجِ تحسین30 June, 2007 | کھیل نڈال مسلسل تیسری مرتبہ فاتح10 June, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||