BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 July, 2007, 14:02 GMT 19:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وینس ولیمز کا چوتھا ومبلڈن ٹائٹل
وینس ولیمز
یہ وینس ولیمز کا چھٹا گرینڈ سلام فائنل تھا
امریکہ کی وینس ولیمز نے فرانس کی میریون برتولی کو شکست دے کر چوتھی مرتبہ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

ستائیس سالہ ولیمز نے یہ فتح سٹریٹ سیٹس میں1۔6 اور 4۔6 سے حاصل کی۔

یہ ولیمز کا چھٹا گرینڈ سلام فائنل تھا جبکہ برتولی پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلام کے فائنل میں پہنچی تھیں۔ میچ کے دوران وینس ولیمز کو ران میں تکلیف کی وجہ سے طبی امداد بھی لینا پڑی۔

ادھر مردوں کے مقابلے میں دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر اور سپین کے رافیل ندال ومبلڈن گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔گزشتہ برس بھی فائنل انہی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں فیڈرر فتحیاب ہوئے تھے۔

دنیائے ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی راجر فیڈرر اس برس ومبلڈن کا فائنل جیت کر سویڈن کے بیون بورگ کی پانچ لگاتار فتوحات کا ریکارڈ برابر کرنا چاہتے ہیں۔

ومبلڈن فائنل میں فیڈرر اور ندال لگاتار دوسری مرتبہ سامنے آئے ہیں

انہوں نے سیمی فائنل میں فرانس کے رچرڈ گیسکوئے کو سٹریٹ سیٹس میں5۔7، 4۔6 اور 3۔6 سے شکست دی۔گیسکوئے کا یہ پہلا گرینڈ سلام سیمی فائنل تھا اور یہ مقابلہ ایک گھنٹہ اور چوالیس منٹ جاری رہا۔

فرنچ اوپن کے فاتح رافیل ندال اس وقت لگاتار دوسری مرتبہ ومبلڈن کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے جب ان کے مدِمقابل سپین کے نواک یوکووچ زخمی ہونے کی وجہ سے مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔یوکووچ نے پہلا سیٹ تین کے مقابلے میں چھ گیمز سے جیتا تاہم دوسرے سیٹ میں ندال نے انہیں صرف ایک گیم جیتنے دی اور سیٹ 1۔6 سے جیت لیا۔

تیسرے سیٹ میں کھیل اس وقت روک دیا گیا جب یوکووچ پاؤں میں تکلیف کی وجہ سے میچ جاری نہ رکھ سکے۔ جب کھیل رکا تو ندال ایک کے مقابلے میں چار گیم سے آگے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد