BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 February, 2008, 11:49 GMT 16:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فیڈرر برتری قائم رکھنا چاہتے ہيں
روجر فیڈرر، فائل فوٹو
روجر فیڈرر پیٹ سمپراس کے ریکارڈ کو توڑنے کی خواہش مند ہيں
روجر فیڈرر نے اپنے حریفوں کو متنبہ کیا ہے کہ ان کا آئندہ دس سال تک کھیلنے کا ارادہ ہے تاکہ وہ مزید گرینڈ سلام ٹائٹل جیت سکیں۔

فیڈرر نے بارہ گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتے ہيں اور انہوں نے پیٹ سمپراس کے ریکارڈ کو توڑنے کا عزم کر رکھا ہے جنہوں نے چودہ گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتے تھے۔

چھبیس سالہ فیڈرر کا کہنا ہے ’میرا نصب العین ہے کہ جتنا ممکن ہو سکے اتنا کھیلوں، امید کرتا ہوں کہ پینتیس سال تک کھیلوں گا۔‘

انہوں نے مزید کہا ’ میں یہ سوچ رہا تھا کہ پیٹ سمپراس کا ریکارڈ اس برس توڑ دوں گا لیکن آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شکست کے بعد یہ حدف مشکل لگتا ہے۔‘

واضح رہے کہ جنوری میں آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں راجر فیڈرر دوسرے سیمی فائنل میں سربیا کے نوواک جاکووچ سے ہار کر مقابلے سے باہر ہوگئے تھے۔

فیڈرر کے لیے اس برس پیٹ سمپراس کے ریکارڈ کو توڑنا نہایت مشکل ہے لیکن انہيں اب بھی امید ہے کہ وہ اس عظیم امریکی کھلاڑی کے ریکارڈ کی برابری کرلیں گے۔

ان کا کہنا ہے’ میں سمجھتا ہوں کہ یہ میرے لیے خوشی کی بات ہوتی اگر میں پیٹ سمپراس کے ریکارڈ کی برابری کر لیتا۔ یقینی طور پر فرینچ اوپن میرے لیے ایک بڑا نصب العین ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ ٹورنامنٹ مجھے باہر نہیں کرےگا۔‘

’میں نے لوگوں کو کہتے سنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ میرے لیے آخری موقع ہے لیکن میں اسے سرے سے خارج کرتا ہوں۔اگر میں اس برس اس حدف کو پورا نہيں کر پاتا ہوں تومیرے خیال میں میرے پاس کچھ برس اور بچے ہیں۔‘

اس ہفتہ کے اوائل میں یورپ کے نمبر ایک کھلاری اینڈی مورے نے خیال ظاہر کیا تھا کہ فیڈرر آئندہ چار پانچ برس میں پیچھے ہوتے جائیں گے تاہم فیڈرر بذات خود آنے والے چند سالوں تک اپنی برتری قائم رکھنے کا عزم رکھتے ہيں۔

فیڈررنے یہ قبول کیا تھا کہ ملبورن میں شکست کے بعد وہ کمزور ہوئے تھے لیکن وہ مئی میں ہونے والے فرنچ اوپن مقابلے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔

فیڈرر کا کہنا ہے ’ پہلے پہل شکست سے آپ چوٹ کھاتے ہيں اور یقینی طور پر یہ مایوس کن ہوتا ہے لیکن اگلے دن جب آپ بیدار ہوتے ہيں اور اگر آپ یہ سمجھتے ہيں کہ آپ نے پوری ایمانداری کے ساتھ کھیلا ہے تو آپ کچھ بہتر محسوس کرتے ہیں ۔‘

’میں اس مرحلے پر بالکل تازہ دم اور راحت محسوس کررہا ہوں۔ کیوں کہ میں ابھی پریکٹس نہیں کررہا ہوں۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد