فیڈرر بھی آسٹریلین اوپن سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حیرت انگیز نتائج کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا جب عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر دوسرے سیمی فائنل میں سربیا کے نوواک جاکووچ سے لگاتار سیٹوں میں ہار کر مقابلے سے باہر ہوگئے۔ نمبر تین سیڈ جاکووچ یہ میچ 5-7، 3-6، 6-7 سے جیتا۔ فیڈرر اس سے قبل لگاتار دس مرتبہ گرینڈ سلام مقابلوں کے فائنلز میں پہنچے تھے اور تین سال سے آسٹریلین اوپن چیمپئن تھے۔ اس سے قبل جمعرات کو پہلے سیمی فائنل میں فیڈرر کے روایتی حریف رافیل نڈال فرانس کے ان سیڈڈ کھلاڑی جو سونگا سے ہار گئے تھے جس کے بعد یہ توقع ظاہر کی جارہی تھی فیڈرر کے لیے اب سال کا پہلا گرینڈ سلام ٹورنامنتٹ جیتنا زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ پہلے دو سیٹوں میں جاکووچ پوری طرح چھائے رہے اور جس روانی اور تال میل کے لیے فیڈرر مشہور ہیں، وہ دیکھنے کو نہیں ملے۔ تیسرے سیٹ میں کانٹے کا مقابلہ ہوا اور فیڈرر کے پاس ٹائی بریکر جیتنے کا اچھا موقع تھا لیکن وہ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔
جاکووچ نے 13 ایسز اور پچاس ونرز لگائے لیکن اس سے زیادہ اہم بات یہ رہی کہ وہ نروس نہیں ہوئے جو ماضی میں اکثر ان کی شکست کی وجہ رہی ہے۔ اب اتوار کو فائنل میں ان کا مقابلہ فرانس کے جو سونگا سے ہوگا فیڈرر کوارٹر فائنل تک اچھی فارم میں نظر آرہے تھے۔ اس سے قبل انہیں دو ہزار چار کے فرنچ اوپن فائنل میں لگاتار سیٹوں میں شکست ہوئی تھی۔ جاکووچ نے فتح کے بعد کہا کہ ’میں بہت خوش ہوں کے میں آج دباؤ کو برداشت کر سکا‘ جبکہ فیڈرر کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں انہوں نے اہم پوائنٹس اچھے کھیلے۔ میری قسمت نے بھی ساتھ نہیں دیا۔ کافی انحصار فارم پر ہوتا ہے، آپ ہر روز بہترین انداز میں نہیں کھیل سکتے‘۔ فیڈرر نے کہا کہ’لوگ اب یہ توقع کرنے لگے ہیں کہ وہ ہر میچ جیتیں گے لیکن سیمی فائنل تک پہنچنا بھی برا نہیں‘۔ | اسی بارے میں رافیل نڈال کو غیر متوقع شکست24 January, 2008 | کھیل ماریا شاراپووا سیمی فائنل میں 22 January, 2008 | کھیل نڈال مسلسل تیسری مرتبہ فاتح10 June, 2007 | کھیل ثانیہ مرزا وینس ولیمز سے ہارگئیں19 January, 2008 | کھیل فیڈرر کا دسواں گرینڈ سلیم اعزاز28 January, 2007 | کھیل آسٹریلین اوپن میں سرینا ولیمز فاتح27 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||