ڈیونپورٹ فرنچ اوپن میں شریک نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹینس کی سابقہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی امریکہ کی لنڈسے ڈیونپورٹ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنہ 1998 میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی اکتیس سالہ ڈیونپورٹ کی کھیل میں واپسی بچے کی پیدائش کی وجہ سے گیارہ ماہ کے وقفے کے بعد ستمبر دو ہزار سات میں ہوئی تھی۔ ڈیونپورٹ کی امریکی ساتھی میلن تو اور میگھن شانیسی نے بھی ان فٹ ہونے کے ڈر سے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیونپورٹ نے اپنے بچے جیگر کی پیدائش کے بعد صرف تین مہینوں میں چار میں سے تین ٹورنامنٹ جیتے تاہم انہیں فروری میں آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ کے مقابلوں کے دوسرے دور میں ماریا شاراپووا نے شکست دے دی تھی اور اپریل میں وہ سونی ایریکسن اوپن کے کوارٹر فائنل سے باہر ہوگئی تھیں۔ اپریل میں ہی انہیں اپنی بیماری کی وجہ سے انہیں فلوریڈا میں منعقد ہونے والے امیلیا آئی لینڈ چیمپین شپ سے الگ ہونا پڑا۔ ڈیونپورٹ نے 1996 میں اولمپک گولڈ میڈل اور 1998 میں یو ایس اوپن جیتا تھا۔اگلے سال وہ ومبلڈن اوپن جیتیں جبکہ سنہ دوہزار میں وہ آسٹریلین اوپن کی فاتح رہیں۔ | اسی بارے میں شاراپووا آسٹریلین اوپن کی فاتح26 January, 2008 | کھیل ہنگس:ٹینس کی دنیا کو الوداع02 November, 2007 | کھیل وینس ولیمز کا چوتھا ومبلڈن ٹائٹل07 July, 2007 | کھیل شیراپوا یو ایس اوپن جیت گئیں10 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||