BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 10 September, 2006, 02:58 GMT 07:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیراپوا یو ایس اوپن جیت گئیں
یو ایس اوپن سے پہلے شیراپوا کو پانچ گرینڈ سلیم مقابلوں میں سیمی فائنل کے مرحلے پر شکست کا سامنا کرنا پڑا
روس کی ماریہ شیراپوا نے بیلجیئم کی جسٹین ہینن ہارڈین کو ہرا کر یو ایس اوپن اعزاز حاصل کر لیا۔

سن 2004 کی ومبلڈن چیمیئن ماریہ شیراپوا نے اپنی مدمقابل جسٹین ہینن ہارڈین کو چھ چار چھ چار سے شکست دی۔

انیس سالہ روسی کھلاڑی میچ کے آغاز میں ہی اپنی اوپننگ سروس گیم ہار گئی تھیں۔ لیکن بعد میں وہ میچ میں واپس آئیں اور انہوں نے دو بریکس کے ساتھ پہلا سیٹ چھ چار سے جیتا۔

شیراپوا نے شاندار سروس کے ساتھ دوسرا سیٹ ایک بریک کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں چھ چار سے جیتا۔

بیلجیئم کی جسٹین ہینن ہارڈین نے اس سال فرینچ اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن اس کے بعد سے انہیں تینوں گرینڈ سلیم مقابلوں کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ پریکٹس کی کمی کو جسٹین ہینن ہارڈین کی شکست کی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ زخمی ہونے کی وجہ سے انہوں نے ومبلڈن اور یو ایس اوپن کے درمیان صرف ایک ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ہے۔

ماریہ شیراپوا حال ہی میں چار مرتبہ جسٹین ہینن ہارڈین سے شکست کھا چکی ہیں اور ومبلڈن جیتنے کے بعد انہیں اپنے دوسرے بڑے اعزاز کے لیئے دو سال تک انتظار کرنا پڑا ہے۔

اسی بارے میں
ماریا کے ملین
06 May, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد