ہربھجن سنگھ پر عارضی پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز ٹیم کے کھلاڑی ہربھجن سنگھ کے کرکٹ کھیلنے پر آئی پی ایل بورڈ نے عارضی پابندی عائد کردی ہے اس لیے اب ہربھجن اتوار کے روز ممبئی میں حیدرآباد کی ٹیم کے ساتھ نہیں کھیل سکیں گے۔ ہربھجن پر موہالی میں میچ کے اختتام پر سری سانت کو تھپڑ مارنے کا الزام ہے۔ آئی پی ایل کے کمشنر للت مودی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہربھجن کے خلاف آئی سی سی کے ضابطوں کے مطابق کارروائی کی گئی ہے۔مودی نے کہا کہ انہیں پنجاب ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے ہربھجن کے خلاف تحریری شکایت موصول ہوئی تھی اس کے علاوہ سونی ٹی وی کی جانب سے موصولہ ٹیپ موصول ہوا جس میں مذکورہ واقعہ دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فِلم کو دیکھنے کے بعد آئی پی ایل بورڈ کی میٹنگ طلب کی گئی اور اس بورڈ نے پابندی کا فیصلہ دیا۔ مودی کے مطابق پیر کے روز نئی دِلّی میں اس سلسلہ میں ایک میٹنگ ہو گی جہاں موہالی میچ کے ریفری فرخ انجنیئر سے رپورٹ طلب کی جائے گی کیونکہ اس وقت وہی میدان پر حاضر تھے۔ موہالی سے ممبئی کی ٹیم کی واپسی کے بعد ہربھجن کو میدان پر پریکٹس کرتے بھی نہیں دیکھا گیا۔ ٹیم کے کپتان سچن تندولکر ابھی تک فٹ قرار نہیں دیے گئے ہیں اس لیے اب تک تین میچوں میں ان کی جگہ ہربھجن کپتانی کر رہے تھے۔ اگر سچن میدان پر نہیں اترتے تو یہ ممبئی انڈینز کے لیے اور بھی مشکل ہو گا۔ٹیم کے کوچ لال چند راجپوت نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی صبح ایک میٹنگ طلب کی ہے۔ آئی پی ایل کے تحت جب ٹیموں کی نیلامی ہو رہی تھی اس وقت مکیش امبانی نے ممبئی ٹیم خریدی تھی اور یہ ٹیم سب سے مہنگی ٹیم تھی۔ممبئی انڈینز نے اب تک تین اپنے تینوں میچ ہارے ہیں۔ |
اسی بارے میں ہربھجن سنگھ ایک بار پھر تنازعے ميں26 April, 2008 | کھیل سڈنی ٹیسٹ تنازعہ:کرکٹ بدنام01 February, 2008 | کھیل ملبورن: انڈیا کی پہلی جیت10 February, 2008 | کھیل ’فقرے بازی پر پابندی لگائی جائے‘15 February, 2008 | کھیل ہربھجن کے خلاف بیان، ہیڈن کو تنبیہ27 February, 2008 | کھیل سچن کی سنچری انڈیا کی جیت02 March, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||